محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

پنجاب حکومت خطرے میں پڑ گئی۔۔ مسلم لیگ ن نے حکومت بنانے کیلئے کس سے رابطہ کر لیا؟ پی ٹی آئی کے ہاتھ پائوں پھول گئے
تاریخ :   30-12-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سندھ حکومت کا تختہ اُلٹنے کے خواب دیکھنے والی تحریک انصاف کی اپنی پنجاب حکومت خطرے میں پڑ گئی۔۔ مسلم لیگ ن نے حکومت بنانے کیلئے کس سے رابطہ کر لیا؟ پی ٹی آئی کے ہاتھ پائوں پھول گئے ۔۔مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت

بنانے کے لیے سر گرم ہو گئی۔مسلم لیگ ن نے ناراض اراکین اور دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا انبار کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے نامی گرامی رہنماوں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔ اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانبوفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سندھ میں تبدیلی کا ٹاسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو مل چکا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔ دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے رہنماوں نے بھی اس مقصد کے لیے کمر کس لی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوں سے بھی رابطہ کرے گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹئ نے بھی سندھ میں اپنی حکومت بچانے کے لیے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ حکومت پر قبضے کے خواب چھوڑ دے ورنہ سندھ کے عوام کو اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا آتا ہے۔ اس ساری سیاسی کشمکش میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا کردار اہم ترین ہو چکا ہے جس کے بعد جی ڈی اے نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ گرينڈ ڈيموکريٹک الائنس کااہم اجلاس8 جنوری کوکنگری ہاؤس کراچی ميں ہوگا۔جی ڈی اے اجلاس کی صدارت پير پگارا کريں گے۔جی ڈی اےاجلاس ميں سندھ کی تبديل ہوتی ہوئی صورتحال پرغور ہوگا۔ جی ڈی اےسندھ کےمستقبل کیليےفيصلہ کن کرداراداکرےگا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی دورہ سندھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان تحریک انصاف کا بتانا تھا کہ تحریک انصاف سندھ کے اہم ترین رہنما علی مہرو نے وزیر اعظم سے فون پر درخواست کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سندھ کا دورہ کریں جس کو وزیراعظم نے قبول کرلیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان جلد ہی سندھ کا دورہ کریں اور مختلف سیاسی شخصیات سے ملیں گے۔ دوسری جانب سندھ حکومت پر نظر رکھنے والی تحریک انصاف کی پنجاب حکومت خطرے میں پڑ گئی۔پنجاب حکومت گرانے کے لیے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی۔مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی برتری ختم کرنے اور21 نمبروں کا فاصلہ طے کرنے کے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطے ششروع کر دئیے۔ لیگ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے گرین سگنل ملنے پر تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ قائد ایوان کی تبدیلی کے لیے پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔اس تبدیلی کے لیے آزاد اراکین اور ناراض اراکین کا خصوصی سہارا لیا جانے کا پلان بنا لیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
ایف بی آر نے جنوری میں مزید ٹیکس لگانے کی سمری تیاری کرلی
وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے 2 روزہ دورے پر ترکی جائیں گے
Translate News »