بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG    

پنجاب,حکومت نے چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
تاریخ :   23-09-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزراء کی چھٹیاں ختم کردیں،،وزیراعظم نے وزراء کو ہفتے میں 7دن کام کرنے کی ہدایت کردی،ہم عوام سے کیے گئے وعدو کوپورا کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور ،،پنجاب کے وزیراعلیٰ

عثمان بزدار اور علیم خان اوسے ون آن ون ملاقات بھی کیں جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیش کردہ 100 روزہ پلان کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سہ پہر کو پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس میں تمام صوبائی وزراء کو 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے صوبائی وزراء کی چھٹیاں ختم کردیں، وزیراعظم نے وزراء کو ہفتے میں 7دن کام کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات کام کرنا ہے۔
عوام سے کیے گئے وعدو کوپورا کرنا ہے۔ بعدازاں انہوں نے لاہورمیں سرکاری ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔ ملکی ادارے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

پورے پاکستان میں بیوروکریسی اور پولیس کوٹھیک کرنا ہے۔ حکومت میں پولیس پرکوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا کہ آپ غلط کام کریں۔ حافظ آباد میں الیکشن ہوا توایس پی شہبازشریف کیلئے ووٹ مانگ رہا تھا۔ جب پولیس سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے اور سیاسی بھرتیاں ہوتی ہیں۔ ہمارے سامنے تھی 1960ء کی بیوروکریسی ہمارے سامنے نیچے گئی تھی۔ اب ہم اسی کوواپس لینے جارہے ہیں ہمیں محنت کرنا ہوگی۔
جب بیوروکریسی کواتھارٹی دی جائے گی۔اس کے ساتھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ ہماری حکومت میں کسی پرکوئی پریشر نہیں ہوگا۔ مجھے تکلیف ہوئی کہ ایک پولیس افسر اور دو بیوروکریٹ پبلک میں چلے گئے۔آئندہ ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیاست میں ملوث بیوروکریسی اور پولیس ایسے کام کرتی ہے۔اگر آئندہ کوئی بیوروکریٹ مسائل عوام میں لیکر گیا تواس کونہیں چھوڑوں گا۔
ہم نے اپنی پارٹی کوبتایا ہے کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تووہ وزیراعلیٰ کوبتائے اور وزیراعلیٰ آئی جی سے بات کرے گا۔۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخواہ میں لوگوں کی زندگیاں بہتر کی ہیں۔ جب لوگوں کی زندگیاں بہتر ہوگئیں تولوگوں نے ہمیں ووٹ دیا۔ ہمارے مخالفین نے5 سال میں51 ارب روپے کے اشتہارات دیے۔ جبکہ ہم نے5 سال میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ کے اشتہارنہیں دیے۔
انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں کوئی دخل اندازی نہیں کریں گے۔ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہمیں یہ بیوروکریٹ پسند نہیں اسے تبدیل کریں۔ میری درخواست ہے کہ بیوروکریسی نئی سوچ کے تحت کام کرے جب میں نئے پاکستان کی بات کرتا ہوں تووہ نئی سوچ ہوتی ہے۔بیوروکریسی میں تبدیلی کیلئے سرکاری افسران ہماری مدد کریں۔۔وزیراعظم نے کہا کہ تھانوں میں عام آدمی ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے۔
میانوالی میں جب میں نے الیکشن لڑا تووہاں شکایات زیادہ ترتھانوں سے متعلق ہوتی تھیں۔۔پولیس افسران کوچاہیے تھانوں کوخود مانیٹر کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے بڑا سازگار ہے۔ہم نے پالیسی بنانی ہے جبکہ عملدرآمد کروانا پولیس افسران اور بیوروکریسی کا کام ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بیرون ملک پیسے مانگنے نہیں گئے تھے۔
ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے نہیں بلکہ سرمایہ کاری کیلئے گئے تھے۔ سرمایہ کاری آئی توملک بہت آگے جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بہترین جگہ ہے۔ پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی عالمی طاقت کا دباؤ لینے والے نہیں ہیں۔ پتا نہیں بھارت میں کیوں تکبر ہے۔ ہندوستان کا اگر تکبر ختم ہوجائے توخطے کے لوگ خوشحال ہوجائیں۔ لیکن وہ دھمکیاں دیتے ہیں جنگ کرنی ہے توہ سب تیار ہیں۔ بھارت سے تعلقات کوبہترکرنے کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔اگر بھارت دھمکیاں دے گا توپوری قوم کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے بھارت سے بھی تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
ایبٹ آباد آپریشن میں سابق صدرآصف زرداری پر مبینہ غفلت برتنے کا الزام
جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے, سابق وزیراعظم
Translate News »