آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

پرویز خٹک کی انتخابی حلقے میں آمد پر لوگوں کا شدید احتجاج ’’گو پرویز گو ‘‘ گو عمران گو ‘‘ کے نعرےاور پی ٹی آئی کے جھنڈے نذر آتش
تاریخ :   16-05-2018

نوشہرہ۔( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی انتخابی حلقے میں آمد پر لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ’’گو پرویز گو ‘‘ گو عمران گو ‘‘ کے نعرے لگائے ،ْ مظاہرین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے نذر آتش کر دیئے ،ْ ٹائر جلائے ۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑ گیا ،ْپرویز خٹک غلہ ڈھیر میرہ پہنچے تو مقامی افراد نے سیاہ جھنڈے لہراتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا ،ْمقامی افراد نے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کے سامنے گیس کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے باوجود علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی جس پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے فنڈ جمع کرا دیا تاہم الیکشن کمیشننے کاموں پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔وزیراعلیٰ نے سیاہ جھنڈے لہرانے اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کون ووٹ دیتا ہے اور کون صرف شرارتیں کرتا ہے، جسے ووٹ دینا ہے وہ دے، جسے نہیں دینا وہ نہ دے، میں خدمت کیلئے آیا ہوں، میں نے آپ کو عزت دی اور آپ نے کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے علاقے سے جانے کے بعد لوگوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے نذر آتش کر دیئے اور احتجاج جاری رکھا۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات ، نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت
ایف آئی اے حکام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف گواہ پیش نہ کر سکی ، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »