چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے,شیخ رشید
تاریخ :   12-01-2019

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں، ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں، پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال

کرمجھے شامل کیاجائے، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، میں مسلم لیگ (ن)کے معاملات کا آڈٹ کروں گا، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روہڑی میں سندھی ثقافت کے مطابق نیا ریلوے اسٹیشن بنا رہے ہیں، روہڑی ریلوے اسٹیشن میں 200 نئی دکانیں بنانے جا رہے ہیں۔ ہماری تمام نئی ٹرینیں کمائی میں چل رہی ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی سہولت کا بھی مثبت ردعمل آیا ہے، 24 گھنٹے ٹکٹنگ کی وجہ سے ایک ماہ میں 39 ہزار ٹکٹوں کا فائدہ ہوا، جو افسر کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر 15 دنوں میں پولیس ٹکٹ چیک کیا کرے گی، پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن اب چھلانگ لگا کر 20 کا کہتا ہوں، رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ اب ہماری گنجائش نہیں اور نہ مسافروں کی گنجائش ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جو شخص 3 ماہ پہلے ٹکٹ لے اس کو ایک فیصد رعایت بھی دے سکتے ہیں، 2 نئی فریٹ ٹرینیں کل سے چلانے جا رہے ہیں۔ مارچ تک 2 مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پی ٹرین شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے مزید کرائے بڑھائیں گے، وی آئی پی ٹرین میں فائیو اسٹار سہولتیں فراہم کریں گے۔ ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں، کسی کو مجبور نہیں کریں گے ہر شخص اپنی کیٹگری خود منتخب کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی ترقی کا سال ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، چیئرمین پی اے سی سے متعلق شہباز شریف کے خلاف عمران خان کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان سے درخواست کروں گا مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر 121 کیسز ہیں وہ کیا احتساب کریں گے، کوئی کیس یا فائل نہیں دبائی گئی، جو بھی کیسز ہیں سب پر کارروائی ہوگی۔ آصف زرداری اور شریف خاندان کا مستقبل نہیں دیکھ رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات
شریف برداران کو کچھ ہوا تو ذمے دار وزیراعظم ہوں گے,احسن اقبال
Translate News »