پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

پاک فوج کے 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اور تقرریاں
تاریخ :   24-08-2018

راولپنڈی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں ،جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی مقرر کردیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی

آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کور کمانڈر ملتان جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات کر دیاگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اس سے قبل کمانڈر فائیو کور، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پہلے کمانڈر ٹین کور تعینات تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر پہلے کمانڈر کور 2، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی کمیونیکیشن و آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ایچ ای ٹی تعینات تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
ایرانی پراپیگنڈہ سے تعلق کا شبہ میں گوگل نے 39 یوٹیوب چینل بند کر دیئے
ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
Translate News »