محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے
تاریخ :   13-01-2018

راولپنڈی(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،جوہری ہتھیاروں کو چوائس نہیں بلکہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں اور یہ جنگ روکنے کے لئے ہیں ، پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے،بھارت چاہے تو ہمارے عزم کا امتحان لے کر دیکھ لے ،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست اور پر عزم قوم ہے ، روائتی جنگ ممکن نہیں رہی ، پاکستان، بھارت کی پس پردہ جنگ اور ریاستی دہشتگردی کا ہدف ہے ، وہ تمام ہتھکنڈے استعمال کر کے بھی ناکام رہا ہے،بھارتی آرمی چیف نے ایک غیر ذمہ دارانہ تقریر کی ہے ،آرمی چیف فورسٹار عہدے کا آفیسر ہوتا ہے ،اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتے ،بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،آرمی چیف فورسٹار عہدے کا آفیسر ہوتا ہے ،اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتے ،ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک غیر ذمہ دارانہ تقریر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی قسم کی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہم جوہری ہتھیار کو چوائس نہیں بلکہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں ،پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی جانب سے آنے والے خطرات کیلئے ہے ،ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت کی وجہ سے بھارت حملہ نہیں کرسکتاکیونکہ دو جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کا امکان نہیں ہوتا ۔ہمارے جوہری ہتھیاروں نے ہی بھارت کو روک رکھا ہے، اب روائتی جنگ ممکن نہیں رہی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،بھارت اپنے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ناکام رہا ہے،ہم ذمہ دار جوہری ریاست ،بیدار قوم اور ہماری پیشہ ورانہ فوج ہے،بھارت ریاستی دہشت گردی میں بھی ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے ،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست اور پر عزم قوم ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی سمیت بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سب سے کم ووٹ لینے والے رکن اسمبلی جانے جاتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »