چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان آرمی کونہیں الیکشن کمیشن کوکرنا ہے
تاریخ :   28-03-2018

راولپنڈی( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان آرمی کونہیں الیکشن کمیشن کوکرنا ہے،فوج الیکشن سےمتعلق ہروہ کام کرے گی جو آئین کے تحت ہوگا،مسلح افواج کا تعلق ملک کی سیکیورٹی کے ساتھ ہے ۔انہوں نے آج یہاں میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ اب دنیا جیوپولیٹکس سے جیواکنانومی کی طرف مڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاک امریکا تعلقات میں فرق پڑا ہے۔اگر پاکستان نے دنیا کے لیے مثبت کردار ادا نہ کیا ہوتا۔ اپنا کردار ادا نہ کیا ہوتا توشاید آج امریکہ سپر پاور ن ہوتا۔انڈیا کوبھی شکرگزار ہونا چاہیے تھا۔اگر پاکستان نے القاعدہ کوشکست نہ دی ہوتی تویہ دہشتگردی کی جنگ انڈیا تک بھی پہنچ جاتی۔غیرمستحکم پاکستان بھی بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سامنے کچھ چیلنجز بھی ہیں ۔سی پیک ہمارا بڑا چیلنج ہے۔ہم نے اس منصوبے کوکامیاب کرنا ہے۔ہم نے اس منصوبے کو جیواکنانومی کے تحت دیکھنا ہے۔دوسرا چیلنج یہ ہے کہ خطے میں دہشتگردی کے خاتمے اور دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے اتناکام کرنے کے باوجود ہمیں اگرشک کی نگاہ سے دیکھا جائے گاتواس کردار کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچستان میں ترقی ہوگی۔2013ء میں کراچی میں آپریشن شروع کیا آج کا کراچی آپ نے دیکھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا م میچ کا ہوا۔ کراچی میں 70نوگوایریاز تھے۔لیکن آج نہیں ہے۔2017ء میں جلسے جلوس ہوئے لیکن ان میں ایک بھی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا۔کراچی سٹاک ایکسچینج اوپر جارہا ہے۔کراچی میں امن قائم ہونے کے باوجود ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں امن قائم کرنے میں اگرہم کامیاب ہیں تویہ خفیہ اداروں کی کاروائیوں کے نتیجہ میں ہے،پاکستان مخالف عناصر کوہمارے خفیہ ادارے کامیاب نہیں ہونے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا 1982ء سے سعودی عرب کے ساتھ فوجی معاہدہ چل رہا ہے۔آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا ہے۔فوج دوطرفہ معاہدےکےتحت ایڈوائس وٹریننگ کیلیےسعودی عرب جائےگی۔سعودی عرب سے باہمی معاہدے کے تحت ہی پاکستانی فوج وہاں جائے گی۔ پاکستانی فوج صرف سعودی عرب کی سرحدی حدود کے اندرہوگی۔ پاکستانی فوج ایران کےخلاف کسی عمل کاحصہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوبھارت کمزوری سمجھ سکتا ہے نہ ہی بھارت کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ہم ذمہ دار ملک ہے۔ 23 مارچ کو بھارتی سفارتی عملے کوبلانا معمول کی بات ہے۔ جب ہم غیرملکی سفیروں اور سفارتکاروں کوبلاتے ہیں۔ بھارت نے 2017ء میں ایل اوسی پرسب سے زیادہ کاروائیاں کی ہیں۔ایل اوسی پر2018ء کا آغاز 2017ء سے زیادہ بہتر نہیں ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پا ک آرمی کا کسی این آراو سے تعلق نہیں ہے۔آرمی چیف کی بات چیت کوڈی جی آئی ایس پی آرجاری کرتا ہے،اس کے علاوہ پاک فوج کا مئوقف بھی ترجمان پاک فوج ہی جاری کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء الیکشن کا سال ہے اس میں بہت زیادہ سیاست ہوگی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کا میڈیا اینکرزکی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ہے،باجوہ ڈاکٹرائن کا تعلق 18ویں ترمیم اور جوڈیشری سے نہیں ہے،باجوہ ڈاکٹرائن یہ ہے کہ پاکستان کو امن کی طرف لے جانا ہے۔اس کے علاوہ باجوہ ڈاکٹرائن کا اور کچھ مطلب نہ لیاجائے۔باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب صرف ایک ہے اور وہ ہے پرُ امن پاکستان ہے۔پاکستان کو امن کی طرف لے جانا سب پاکستانیوں کی خواہش ہے۔ آرمی چیف سے اینکرز کی ملاقات آف دی ریکارڈ تھی۔ کچھ میڈیا پرسن ایسے بھی تھے جوملاقات میں موجود نہیں تھے لیکن انہوں نے بھی آرٹیکل لکھے اور خبریں بھی دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔میڈیا پر خبرچلی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے2 ملاقاتیں چھپ کر ہوئیں۔ میڈیا نے بغیر ثبوت یہ خبر دی کہ ملاقات چھپ کر ہوئی یہ غیر ذمےدارانہ بات ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الیکشن کا اعلان آرمی کو نہیں الیکشن کمیشن کو کرناہے۔ آرمی الیکشن سے متعلق ہروہ کام کرے گی جو آئین کے تحت ہوگا۔مسلح افواج کا تعلق ملک کی سیکیورٹی کے ساتھ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
جھوٹ کے علمبرداروں کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں, وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
ولپنڈی کی جوڈیشل کمپلیکس سیشن کورٹ کے احاطے میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیشی پر آئے ہوئے 2 افراد جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »