ہنزہ (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاک فوج کا ایک اور شاندار اقدام سامنے آیا ہے۔ پاک فوج نے ہنزہ میں پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ۔ جب کہ ایک کی لاش بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت روانہ کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنزہ کے بلند پہاڑ اُلتر پیک کو سر کرنے کی کوشش میں پھنسے دونوں کوہ پیماؤں کوپاک آرمی نے ریسکیو کرلیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے مطابق دونوں برطانوی کوہ پیماؤں کو پاک آرمی نے کامیاب ریسکیو کے بعد گلگت روانہ کردیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے کوہ پیماہ کی لاش بھی ہیلی کوپٹر کے ذریعے گلگت روانہ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنرہ میں7338میٹربلند اُلتر پیک کو سرکرنےکی کوشش میں آسٹرین کوہ پیما برفانی تودےکی زد میں آ کر ہلاک ہوا تھا، جبکہ ٹیم کے دو برطانوی ممبر5900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔جنھوں نے مدد کی درخواست کی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرتے ہوئے انہیں گلگت منتقل کردیا ۔یاد رہے 9 سالہ پاکستانی بچی سلینہ خواجہ نے وادی ہنزہ میں واقع 5 ہزار میٹر بلند قزسر چوٹی سر کرکے ملک کا نام فخر سے بلند کیا تھا۔سلینا نے بتایا کہ جب وہ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچیں تو انہیں تھکاوٹ کا احساس ہوا لیکن پھر والد اور ٹرینر نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ 5 ہزار میٹر بلند چوٹی پر چڑھ کر انہوں نے جو نظارے کیے وہ انتہائی خوبصورت تھے، جنہیں وہ بیان بھی نہیں کرسکتیں۔کم عمر سلینہ کا سفر یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ اب وہ 6 ہزار میٹر بلند منگلنگ چوٹی اور ’بروڈ چوٹی‘ کو سر کرنا چاہتی ہیں جو دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ہے۔ سلینا نے بتایا کہ اب ان کا خواب ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنا ہے جس کے لیے وہ اپنی پوری محنت کر رہی ہیں۔