آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

پاک فوج میںتبادلے, لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
تاریخ :   10-10-2018

راولپنڈی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کر دئے گئے۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا

کہ لیفٹننٹ جنرل عبد العزیز کو ملٹری سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر پشاور،، لیفٹننٹ جنرل محمد عدنان کو وائس چیف آف جنرل سٹاف اور لیفٹننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو مقرر کر دیا گیا جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کور کمانڈر منگلا اور لیفٹننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمزتعینات کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار سمیت پاک فوج کے 5 افسران یکم اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔
ریٹائر ہونے والے افسران میں ڈی جی آئی ایس آئی ، کورکمانڈر پشاور،،،کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس، آئی جی ٹریننگ اور ملٹری سیکرٹری شامل تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارسمیت 5 سینئر ترین افسران یکم اکتوبر کو اپنی مدت ملازمت ختم ہونے پرریٹائرہوئے۔ ان افسران میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین، آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اورملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود شامل ہیں۔
قبل ازیں پاک فوج میں بڑے عہدوں پرترقیاں کی گئیں، پاک فوج میں 6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی کردی گئی ۔ ترقی پانے والے ان چھ میجر جنرل میں میجر جنرل وسیم اشرف،میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی منج، میجر جنرل عاصم منیر،میجر جنرل عبدالعزیز اورمیجر جنرل عدنان شامل تھے۔ تاہم آج لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی،، لیفٹننٹ جنرل عبد العزیز کو ملٹری سیکرٹری، لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر پشاور اور لیفٹننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو چیف آف لاجسٹک مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کور کمانڈر منگلا تعینات کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا گیا
امریکہ,کی سعودی عرب کو ہتھیاروں کی عدم فراہمی کی دھمکی
Translate News »