آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
تاریخ :   19-03-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ ہوں گے۔پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ، سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا،جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر سبکدوش ہونےوالے ایئرچیف سہیل امان نے تقریب سے الوداعی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینامیرے لیے اعزازکی بات ہے،پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ،دنیاکی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کاکردارادانہیں کیا جس طرح پاک فضائیہ نے ادا کیا۔پاک فضائیہ کے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے بھی جا ری ہیں۔سہیل امان کا مزید کہاکہ فضائیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جارہا ہے ‘حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔پاک فضائیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کررکھے ہیں،یہ ایک مثالی ادارہ ہے اس کے ایک ایک فرد پرفخرہے۔انہوں نے کہا اتحاد اوریکجہتی میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی اس پر وقار تقریب میں ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی،شاندار کیریئر کے حامل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ بن گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
روس کے صدر ولادیمر پوٹن مزید 6سال کے لیےمنتخب ہوگئے
سینیٹ کی طرح اگلے الیکشن میں بھی شکست ان کا مقدر بنے گی, بلاول بھٹو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »