آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے
تاریخ :   28-02-2018

اسلام آباد ۔۔(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے لیکن ہمارا عزم غیر متزلزل اور مقصد بالکل واضح ہے، ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے، ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔وہ بدھ کو بحیثیت مہمان خصوصی پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) میں ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا جب فخر پاکستان جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول سکواڈرن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سکواڈرن کو نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے جس کا نعرہ ہے ’’خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا‘‘۔اس موقع پر ائیر چیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے اس سکواڈرن کے آفیسر کمانڈنگ ، ونگ کمانڈر عامر عمران چیمہ کو سکواڈرن کا نشان عطاء کیا۔ تقریب کو یاد گار بنانے کیلئے چار جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔ ایئر چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری جدوجہد کے صلہ میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ایئر چیف نے کہا کہ آج سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لیس نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کے ذمہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کی فضائی حدود کی دن رات نگرانی ہے، مجھے یقین ہے کہ نمبر 28 سکواڈرن طاقت کے توازن کے حوالہ سے یہ ذمہ داری بخوبی سر انجام دے گا، ہم ان نامساعد حالات اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود خطہ میں امن کے خواہاں ہیں، میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کٹھن حالات کے باوجود ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم کسی بھی فضائی خلاف ورزی کی صورت میں اس کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ایک عظیم صوبہ ہے اور ہم سب کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہاں کے لوگوں کا رویہ دوستانہ اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے جن کے کردار کو وطن کی ترقی میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سی پیک کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ منصوبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو انشاء اللہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تاریخ اور حالت کو بدل دے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آج بلوچستان میں نمبر 28 سکواڈرن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سکاٹ لینڈ اور ویلز کی لندن حکومت کے خلاف اختیارات کی جنگ شروع
حکومت کا عوام پر پٹرول بم کا مسلسل آٹھواں حملہ پٹرول تین روپے چھپن پیسے مہنگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »