پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد سچائی پر ہو گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
تاریخ :   05-09-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات اور اعلیٰ سطحی امریکی وفد کی اعلیٰ پاکستانی قیادت اور حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دونوں فریق نے ’’بغیر لگی لپٹی

کے اور حقیقت پسندانہ انداز سے اپنا مؤقف پیش کیا‘‘، اور یہ کہ ’’پاک امریکہ تعلقات میں حائل تعطل ٹوٹ گیا ہے‘‘ اور ’’اب ان تعلقات کی بنیاد سچائی پر مبنی ہوگی‘‘۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس موقعے پر ’’پاکستان کا نقطہٴ نظر بردباری، خودداری اور ذمہ داری سے پیش کیا گیا‘‘۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’غیر حقیقی توقعات باندھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی، اور ملاقاتوں میں دونوں فریق نے اپنے تحفظات کا برملا اور کھل کر ذکر کیا‘‘۔امریکی وزیر خارجہ کے دورہٴ پاکستان کے بعد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کو نئی منتخب پاکستانی حکومت کے ایجنڈے کو نظر میں رکھنا ہوگا اور یہ کہ جب تک ہم کھل کر بات نہیں کریں گے، بہتر نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ دونوں فریق نے واضح انداز میں کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، بلکہ یہ معاملہ سیاسی تصفیے کے ذریعے ہی حل ہوگا۔اس سے قبل، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر باضابطہ بات چیت ہوئی۔بات چیت کے بعد پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے وفود نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کی۔ بیان کے مطابق امریکی ہم منصب سے بات چیت میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی تعلقات کو احترام اور اعتماد کے بنیاد پر نئی جہت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اس کا قومی مفاد ہوگا۔ سیکریٹری پومپیو کے ہمراہ امریکہ کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔امریکی وفد میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد بھی شامل ہیں جنہیں امریکی محکمۂ خارجہ نے منگل کو ہی افغانستان کے لیے اپنا نمائندۂ خصوصی مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔خلیل زاد اس سے قبل افغانستان، عراق اور اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی حکومت نے پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد اور اعانت منسوخ کردی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
عشق میں ناکامی پرعاشق نے معشوق کوقتل کرکے خودکشی کرلی
متہ ورکاں روڈ گرین پارک کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے
Translate News »