شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

پاکستان

  • سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) اقبال کو من گھڑت پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی بھجوا دیا ہے۔۔نواز شریف نے نیب کے اس نوٹس کو الیکشن سے قبل دھاندلی قرار دے دیا۔نواز شریف نے چئیرمین نیب کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 ارب روپے حرجانے کا دعوی کر دیا ہے۔نوٹس کے مطابق چئیرمین نیب 14 روز کے اندر ایک ارب روپے کا حرجانہ ادا کریں۔اور انگریزی اور اردو اخبارات میں باقاعدہ معافی نامی شائع کرائیں۔نوٹس کے مطابق حرجانہ ادا نہ کرنے اور معافی نہ مانگنے پر باقاعدہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کو نیب نے جھوٹی اور توہین آمیز پریس ریلز جاری کی۔۔ورلڈ بینک کی وضاحت کےباجود بھی 9 مئی کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی۔9مئی کی پریس ریلیزمیں ورلڈ بینک کی وضاحت کا ذکر نہیں کیا گیا۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور سمجھدار سیاست دان ہیں۔ با وثوق ذرائع سے تصدیق کیے بغیر اعلامیہ جاری کرنا بد نیتی پر مبنی ہو سکتا ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نہ منی لانڈرنگ کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی کسی کا نام لیا گیا۔یاد رہے کہ چیرمین نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریفاوردیگرکیخلاف مبینہ طورپر4.9بلین ڈالربھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس لیا تھا۔کہا گیا تھا کہ نواز شریف اور دیگر کے خلاف 4.9 ڈالربھارت بجھوانے کی شکایات ہیں۔ جس کے بعد چئیرمین نیب نے ان شکایاتکا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا تھا۔

  • قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات

    نیویارک ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) امریکہ کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق باضابطہ بیان جاری ہو گیا ہے۔ نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد ترجمان پاکستانی قونصلیٹ نے بیان جاری کیا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی خیریت سےہیں۔عافیہ صدیقی کی صحت سےمتعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل  نے ٹیکساس میں ایف ایم سی کارزویل جیل کا دورہ کیا اورڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق عائشہ فاروقی اورڈاکٹرعافیہ کےدرمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی ۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی خیریت سےہیں۔ عافیہ صدیقی کی صحت سےمتعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل جنرل نےگزشتہ 14ماہ میں 4بارڈاکٹرعافیہ سےملاقات کی۔

  • پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا

    اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، شیریں مزاری ،،جہانگیر ترین ، اسد عمر اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں عام انتخابات اور دیگر معاملات پر بات کی گئی۔ اجلاس میں نگران حکومت سے متعلق پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جسٹس(ر))تصدق حسین جیلانی،،ڈاکٹرعشرت حسین ،عبدالرزاق داؤد نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ان تینوں شخصیات میں سےکسی ایک کونگران وزیراعظم مقررکیا جانا چاہئیے۔اس موقع پر عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے اجرا کے لیے پارلیمانی بورڈ کےاجلاس کی فوری طلبی پر بھی باہمی اتفاق ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کاخصوصی جائزہ لیا گیا اور تحریک انصاف نے پرویزخٹک اوران کی کابینہ کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا جبکہ پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔دوسری جانب پارٹی کی مقبولیت نے پارٹی چئیرمین عمران خان کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جماعتوں سے دھڑا دھڑ رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ تاہم اب پی ٹی آئی میں بآسانی شمولیت کے راستے بند کر کے کپتان نے ایک کمیٹی بنا دی ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند افراد کو کمیٹی سے منظوری لینا ہو گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک نا اہل شخص پارٹی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا، جس پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں نوک جھوک ہو گئی، عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی آٹھ رکنی ہے،اس کمیٹی میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ،چودھری سرور،عارف علوی ، عمران اسماعیل سمیت خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے دیگر نمائندے شامل ہیں، اس کمیٹی کو اسکیننگ کمیٹی کا نام دیا گیا ہے جو پارٹی میں شمولیت کے ہر رہنما کو اسکین کرے گی اور متعلقہ حلقے میں دیکھا جائے گا کہ آیا اس میں حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی مضبوط اُمیدوار ہے یا نہیں، اگر مضبوط اُمیدوار ہوا تو اس سیاسی رہنما کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اور اگر حلقے میں پی ٹی آئی کا اُمیدوار کمزور ہو تو اسکین کرنے اور معلومات لینے کے بعد کمیٹی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے اس سیاسی رہنما کی ملاقات کروائے گی،اب سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند افراد کی براہ راست ملاقات پر پابندی ہو گی۔

  • پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،

    اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) اپریل 2018ء کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی ای) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے اختتام پر ملک میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 14کروڑ 96لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مارچ 2018ء کے اختتام پر یہ تعداد 14کروڑ 91لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی اس طرح ایک ماہ کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

  • سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں

    اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) شریف خاندان کےخلا ف ایوان فیلڈ ریفرنس کی احتساب عدالت میںسماعت ہوئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلسل تیسرے روز اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ مجھے دھمکی نما مشورہ دیا گیا کہ بھاری پتھر اٹھانے کا ارادہ ترک کردو۔مجھے بذریعہ زرداری پیغام دیاکہ سابق صدر مشرف کےدوسرےمارشل لاءکوپارلیمانی توثیق دی جائے۔میں نے مشرف کے دوسرے مارشل لاء کو پارلیمانی توثیق دینے سے انکار کیا۔۔نواز شریف نےاحتساب عدالت میں اپنا بیان اردومیں پڑھ کر سنایا۔۔نواز شریف نے اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں۔مجھے نکالے جانے کی سب سے بڑی وجہ پرویز مشرف کی خلافغداری کیس ہے۔میں نے اپنا گھردرست کرنے اوراپنے آپ کو سنوارنے کی بات کی ۔میں نے خارجہ پالیسی کو نئے رُخ پر استوار کرنے کی کوشش کی۔میں نے سرجھکا کر نوکری کرنے سے انکار کیا۔2014کے دھرنے کرائے گئے۔2014کے دھرنوں کا مقصد مجھے دباؤمیں لانا تھا۔۔نواز شریف نے کہا کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، کون تھا وہ امپائر؟۔۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں سے دو ماہ قبل عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات ہوئی تو عمران خان نے دھرنا دینے کاکوئی اشارہ نہ دیا۔پھر عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی۔مشرف کیس چلتا رہا اور دھرنا دے دیا گیا۔لیکن ان دھرنوں کے پیچھے کون ہے۔وہ پوارا ملک جانتا ہے۔ مشرف غداری کیس قائم کرتے ہی مشکلات اور دباؤ بڑھادیا گیا،،نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہے میرے اصل جرائم کا خلاصہ۔اس طرح کے جرائم اور مجرم پاکستانی تاریخ میں جابجا ملیں گے۔۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایک خفیہ ادارےکےسربراہ کا پیغام پہنچا یا گیا کہ مستعفی ہوجاؤیا طویل رخصت پرچلےجاؤ ۔کاش آپ لیاقت علی خان،،ذوالفقاربھٹو کی روح سےپوچھ سکتےکہ آپکےساتھ کیا ہوا۔کاش آج آپ بینظیربھٹوکی روح کوطلب کرکے پوچھ سکتےکہ آپکےساتھ کیا ہوا؟۔ یہاں جتنے گواہان پیش ہوئے کسی نے گواہی نہیں دی کہ میں نے کوئی جرم کیا،آپ اورمجھ سمیت سب کو اللہ کی عدالت میں پیش ہوناہے،،نواز شریف کا عدالت کہنا تھا کہ ریفرنس کا فیصلہ آپ پر چھوڑ رہاہوں۔مجھے آئینی مدت کبھی پوری کرنے نہیں دی گئی، مجھے خطرناک مجرم قراردےکر جہاز کی سیٹ سے باندھ دیا گیا۔مجھے جلاوطن کردیا گیا،میری جائیددایں ضبط کر لی گئیں۔ملک واپس آیا تو ہوائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا۔۔نواز شریف کا عدالت میں کہنا تھا کہ میں اس وقت حقیقیجمہوریت کی بات کر رہا ہوں۔داخلی اور خارجی پالیسیوں کی باگ دوڑ منتخب نمایندوں کے پاس ہی ہونی چاہئیے۔میں پاکستان کا بیٹا ہوں مجھےپاکستان کے ذرے ذرے سے پیار ہے۔میں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا اپنی توہین سمجھتاہوں۔۔نواز شریف کا عدالت میں  بیان دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ نا اہلی،پارٹی صدارت سے ہٹانےکے اسباب ومحرکات کوقوم اچھی طرح جانتی ہے۔

  • حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
    حافظ آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ محلہ شریف پورہ میں واقع کپڑے بنانے والی فیکٹر ی میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ملازمین کو فوری طور پر فیکٹری کی عمارت سے باہر نکال لیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کے لیے ریسیکو 1122  کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔1122 ریسیکو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ۔موقع پر موجود فیکٹری مالک شیخ طالب  کا کہنا ہے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے آگ لگنے کے فوری بعد تمام ملازمین کو فیکٹر ی سے نکا ل لیا گیا تھا ۔
  • پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی

    اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے دو سینئر ترین ارکان شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

    بنی گالا میں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا اور کہا کہ رائے حسن نواز نااہلی کے بعد پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں۔
    شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا اشارہ میری طرف ہے، جس کے بعد تلخی بڑھی اور دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، سینئر ارکان میں جھڑپ پر عمران خان نے مداخلت کی اور انہوں نے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کیا تو تنازع ختم ہوگیا۔

    معاملا رفع دفع ہونے کے بعد اجلاس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی گئی اور تنظیموں امور سمیت الیکشن میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

  • موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

    اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی و عسکریت پسندی سمیت توانائی بحران کو حل کیا اور ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں توانائی بحران سمیت دہشت گردی و انتہا پسندی عروج پر تھی جبکہ ملکی معیشت کا بھی کافی برا حال تھا لیکن ہماری قیادت نے اقتدار سنھالتے ہی نہ صرف ان تمام مسائل کے حل کے لیے مثبت و ٹھوس اقدامات اٹھائے بلکہ موثر و کارآمد پالیسیاں اپناتے ہوئے ان تمام چیلنجز کے حل کے لیے مناسب حکمت عملی ترتیب دی جس کی بدولت آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے کافی بہتر اور پرامن ہے جو ترقی بھی کر رہا ہے۔پی ٹی آئی کی 100 دنوں کی منصوبہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی 5 سالہ کارکردگی ان کی اس منصوبہ بندی کو واضح کرتی ہے کیونکہ وہاں انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پاکستانمسلم لیگ (ن) نے 2013ء کے انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے اور یہ عوامی خدمت کا سفر آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید

    اسلام آباد ۔ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصاف گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی جبکہ اس کی قیادت اگلی مدت کے لیے 100 دنوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک بھر میں عوام کی خدمت کی ہے اور جنوبی پنجاب میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلسل عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر ایک مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت محمدنواز شریف کے بیانیے کو اور مضبوط بنا رہی ہے۔

  • عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے

    اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی۔ صدر مملکت ممنون حسین سمری پر جلد دستخط کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے جس کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی جس پر صدر مملکتسمری پر جلد دستخط کریں گے ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو 25 تا 27 جولائی کی سمری ارسال کی تھی سمری منظوری کے بعد ایک ہفتے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ۔