جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے آؤڈی کو 800 ملین یورو کا جرمانہ     No IMG     اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا     No IMG     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا برطانوی پارلیمنٹیرینز کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ     No IMG     آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں گے :وزیر خزانہ نے قوم کواگلے ہفتے بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبر ی سنادی     No IMG     وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ     No IMG     زینب قتل کیس کےمجرم عمران علی کو پھانسی کی سزا میں معافی ؟پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل دھماکہ خیز خبر آگئی     No IMG     صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں,امریکی سینیٹر     No IMG     بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی     No IMG     فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی     No IMG     غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری حکومت نے درآمدی اور پرتعیشن کاروں پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں     No IMG     ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی     No IMG     وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس     No IMG     مد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل     No IMG     استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔     No IMG    

پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
تاریخ :   23-09-2018

دبئی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔سرفراز الیون کی جانب سے دیئے گئے238رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا ،،افغانستان کیخلاف

گزشتہ میچ کی طرح پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بلے بازوں کا بھرپور ساتھ د یا اور روہت شرما کے3کیچز ڈراپ کردیے،پہلے شاداب خان، پھر امام الحق اور اسکے بعد فخرزمان نے بھارتی کپتان کو رنز بنانے کا چانس فراہم کیا۔
شیکھر دھون نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 15ویں سنچری بھی سکور کرڈالی ، وہ 107رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ،روہت شرما نے اپنی 19ویں ون ڈ ے سنچری مکمل کی ،روہت 114اور رائیڈو12رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے اور بھارت نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، روہت اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کےخلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم8ویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، وہ 10 رنز ہی بناسکے۔فخر زمان نے کلدیپ یادیو کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کیا تاہم سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،ری پلیز میں نظر آیا کہ گیند نے فخر زمان کے پیڈ پر لگنے سے پہلے گلوز کو چھوا تھا ،15 اوورز کے اندر 2 وکٹیں گر جانے پر پاکستانی کپتان نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی اور سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی جگہ خود کھیلنے آئے،اگلے ہی اوور میں بابر اعظم 58 کے مجموعی سکور پر صرف 9 رنز بناکر سرفراز کی غلط کال کے نتیجے میں رن آﺅٹ ہوگئے۔
تین کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 165 کے مجموعی سکور پر سرفراز احمد 44 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔شعیب ملک نے بھی 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ جسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔
شعیب ملک کے بعد آصف علی اچھے آغاز کے باوجود اپنی اننگز کو آگے لیکر نہ جاسکے اور 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر یزویندرا چاہل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، شاداب خان 10رنز بنا کر بمراہ کی دوسری وکٹ بنے ،گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 237رنز بنائے ۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو،یزویندرا چاہل اورجسپریت بھمرا نے 2،2وکٹیں اپنے نام کی تاہم دیگر باﺅلرز خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کےلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ آغاز اچھا ہو اور بڑا مجموعہ کر کے بھارت کو ہرایا جائے۔۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور آج میچ کےلئے مکمل تیار ہیں اسلئے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہمیں اسی طرح بولنگ کرنی ہے جس طرح کرتے آرہے ہیں۔۔بھارت کےخلاف میچ کےلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے, سابق وزیراعظم
تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے سیاسی لڑائی ختم کرنے کیلئے بڑا مطالبہ
Translate News »