جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے آؤڈی کو 800 ملین یورو کا جرمانہ     No IMG     اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا     No IMG     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا برطانوی پارلیمنٹیرینز کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ     No IMG     آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں گے :وزیر خزانہ نے قوم کواگلے ہفتے بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبر ی سنادی     No IMG     وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ     No IMG     زینب قتل کیس کےمجرم عمران علی کو پھانسی کی سزا میں معافی ؟پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل دھماکہ خیز خبر آگئی     No IMG     صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں,امریکی سینیٹر     No IMG     بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی     No IMG     فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی     No IMG     غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری حکومت نے درآمدی اور پرتعیشن کاروں پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں     No IMG     ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی     No IMG     وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس     No IMG     مد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل     No IMG     استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔     No IMG    

پاکستان کا ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش
تاریخ :   29-10-2017

پاکستان (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے سری لنکا کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم اپنے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔

سری لنکا نے جب اپنی بلے بازی شروع کی تو آغاز میں ہی انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے چار کھلاڑی 57 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

اس کے بعد داسن شناکا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی لیکن ان کی مزاحمت بھی 54 کے انفرادی سکور پر ختم ہو گئی۔

محمد عامر نے پاکستان میں اپنے پہلے بین الاقوامی میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور چار وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ان کے ٹی 20 کیرئیر کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مناویرا اور گناتھیلاکا نے اننگز کاآغاز کیا لیکن دوسرے اوور میں محمد عامر نے مناویرا کو ایک رن پر بولڈ کر دیا۔

اس کے بعد عماد وسیم نے تیسرے اوور میں سماراوکراما کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا جنھوں نے صرف چار رنز بنائے۔

اس کے بعد اگلے ہی اوور میں محمد حفیظ نے گناتھیلاکا کو نو رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر دیا۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز اداواتے تھے جنھیں فہیم اشرف نے 11 رنز کے سکور پر آؤٹ کر دیا۔

محمد عامر نے چاتورانگا ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے اپنی دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی وکٹ حاصل کی جبکہ حسن علی نے کپتان تھسارا کو آؤٹ کر کے پاکستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔

آخری اوور میں محمد عامر نے دو گیندوں پر لگاتار دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا مگر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس میں شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ قابل ذکر رہی۔

آخری پانچ اوورز میں پاکستان نے 72 رنز سمیٹے۔

شعیب ملک کی نصف سنچری کے علاوہ عمر امین نے 45، فخر زمان نے 31 اور بابر اعظم نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 34 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے آخری تین گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے۔

دلشان مناویرا نے فخر زمان کو 31 رنز پر آؤٹ کر کے پہلی وکٹ کی شراکت داری ختم کی۔

پاکستان کو دوسرا نقصان ہوا جب 91 کے مجموعی سکور پر عمر امین 45 رنز بنا کر ادانا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹس مین شعیب ملک تھے جنھوں نے 24 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

مارچ 2009 میں قذافی سٹیڈیم کے باہر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں کوئی میچ کھیلا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ابو ظہبی میں ہونے والے پہلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سات وکٹوں سے واضح کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ سنسنی خیز رہا اور آخری اوور میں شاداب خان کی زبردست بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جیت حاصل کی۔

ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا نے دو صفر سے جیت حاصل کی تھی جبکہ ایک روزہ میچوں میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ صفر سے شکست فاش دی تھی۔

واضح رہے کہ آٹھ سال قبل سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیل رہی تھی جب لاہور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میدان جاتے ہوئے سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ گو کہ اس واقعے میں کوئی کھلاڑی ہلاک نہیں ہوا تھا لیکن سری لنکا کے ایک کھلاڑی کو ٹانگ میں گولی لگی تھی جبکہ کچھ اور کھلاڑی زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد میں تعطل آگیا تھا لیکن پہلے 2015 زمبابوے کے ٹیم اور اس کے بعد کینیا کی ٹیموں نے مختصر دورے کیے۔

اس کے بعد مارچ 2017 میں پہلے پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان میں منعقد ہوا جس میں چند غیر ملکی کلاڑی شامل تھے اور کچھ امید بنی کہ شاید بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔اس کے بعد ستمبر میں ورلڈ الیون نے پاکستان کا تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے دورہ کیا جس کی قیادت جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسی نے کی اور اس ٹیم میں موجودہ سری لنکن ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا بھی شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیریز کلین سویپ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا میں سپین کے اتحاد کی خاطر مظاہرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »