آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

پاکستان کا بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر ناکارہ کر دینے والے ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم
تاریخ :   06-12-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان کا بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر ناکارہ کر دینے والے ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور، پاکستان جلد چین سے جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خرید سکتا ہے، روس اور بھارت کے درمیان ایس یو 400

میزائل ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کے بعد پاکستان ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور کرنے پر مجبور ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دنیا کا جدید ترین ہتھیار خریدنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اپنے دوست ملک چین سے جدید ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔
حال ہی میں بھارت نے جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کرتے ہوئے روس سے معاہدہ کیا تھا۔
بھارت نے روس سے دنیا کا جدید ترین ائیرڈیفنس سسٹم ایس یو 400 خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔
بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کرنے کے اس فیصلے کے بعد پاکستان بھی اپنے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے ائیرڈیفنس سسٹم خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پاکستان ہر ممکن طور پر ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ بننے گریز کرنا چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے سے بھی غفلت نہیں برت سکتا۔ اسی لیے پاکستان بھی اپنے دوست ملک چین سے دنیا کا جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے پر غور کررہا ہے۔
جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کسی بھی قسم کے فضائی حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت کوئی بھی ملک پاکستان پر میزائل یا فضائی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ اگر پاکستان جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم حاصل کر لیتا ہے، تو ایسے میں بھارتی فضائیہ مکمل طور پر ناکام ہو جائے گی۔ جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ کبھی بھی پاکستان پر حملہ نہیں کر پائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے، سابق وزیراعظم
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کی نیوز کانفرنس
Translate News »