وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا۔
تاریخ :   31-10-2018

ابوظبی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ کو مقررہ 20 اوور میں 149 رنز بنانا تھے لیکن اس کی پوری ٹیم کوشش کے باوجود 2 رنز سے ہار گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا

میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اننگز کا آغاز پرجوش انداز میں نہیں ہوا

کیوں کہ بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان دونوں اوپنر کوئی خاص یا بڑا اسکور نہ کر سکے۔ بابر 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو فرحان

بھی 8 گیندوں پر صرف ایک ہی رن بنا سکے۔آصف علی اور حفیظ نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 45 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اس میں آصف علی کے 24 رنز شامل ہیں۔سرفراز احمد نے 34 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ گلین فلپس اور کولن منرو نے اوپننگ کی تاہم 50 رنز کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 12 رنز بنا کر حسن علی گیند پر بولڈ ہو گئے۔کولن منرو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان کین ولیمسن کو عماد وسیم نے صرف 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کولن گرینڈہوم 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ روس ٹیلر 42 اور ٹم ساوتھی 5 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ کی۔

Print Friendly, PDF & Email
جگہ جگہ ٹریفک جام، عوام پریشان، دفعہ 144 نافذ
فسادات کے دوران 42 مسلمانوں کو قتل کرنے پر 16 بھارتی پولیس اہلکاروں کو عمرقید
Translate News »