وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG     سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے     No IMG     مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG    

پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کرلی ہے
تاریخ :   21-10-2017

شارجہ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔شارجہ میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے امام صرف 2 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم نے فخرزمان کا ساتھ دیا لیکن فخر بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 17 رنز پر آﺅٹ ہوگئے ، محمد حفیظ بھی 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کیلئے 50 رنز کی شراکت قائم کی اور وہ اس وقت وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل شارجہ میں کھیلے جا رہے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ایک مرتبہ پھر غلط ثابت ہوا۔سری لنکا کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں 2 رنز پر گری جب کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے سری لنکن کپتان اپل تھارنگا کی وکٹیں بکھیر کر کیریئر کا شاندار انداز میں آغاز کیا،نروشن ڈکویلا نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن وہ 22 رنز بنانے کے بعد وہ جنید خان کی وکٹ بن گئے،30 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد دنیش چندیمل اور لہیرو تھیمانے یکجا ہوئے اور آہستہ آہستہ سکور آگے بڑھانا شروع کیا لیکن ابھی انہوں نے دوسری وکٹ کیلئے 29 رنز ہی جوڑے تھے کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں چندیمل رن آو¿ٹ ہو گئے ،اگلی گیند پر عماد وسیم نے ڈیبیو کرنے والے سدیرا سمارا وکراما کی وکٹیں بکھیر دیں،سری لنکا کی پانچویں وکٹ 91 رنز پر گری جب ملندا سریوردنا 13 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔شاداب خان نے پہلی اور دوسری گیند پر سکیگو پرسنا اور تھسارا پریرا کو پویلین لوٹا کر پاکستان کو چھٹی اور ساتویں کامیابی دلائی،99 رنز پر سات کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد تھریمانے اور اکیلا دھننجیا نے 43 رنز جوڑ کر ٹیم کے آنسو پونچھنے کی کوشش کی لیکن حسن علی نے اپنے نئے سپیل کے پہلے ہی اوور میں دھننجیا کی اننگز کا خاتمہ کردیا، تھریمانے نے نصف سنچری بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن 62 کے انفرادی سکور پر عماد وسیم نے ان کی اننگز کے آگے فل سٹاپ لگا دیا۔پاکستان کو سری لنکا کی آخری وکٹ کیلئے بھی زیادہ تگ و دو نہیں کرنی پڑی اور حسن علی نے گماگے کو بولڈ کر کے لنکن ٹیم کی بساط 173 رنز پر لپیٹ دی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جبکہ شاداب خان اور عماد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، رومان رئیس کی جگہ عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email
ا2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا
ترکی نے آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کی سربراہی سنبھال لی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »