وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

پاکستان نے زمبابوے کو 244رنز سے شکست دے کر سیریز میں چار ،صفر کی برتری حاصل کرلی ہ
تاریخ :   20-07-2018

بلاوائیو ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 244رنز سے شکست دے کر سیریز میں چار ،صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ۔کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے دیئے400رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے اوپنر کامنہو کمنے 3رنز بنا کر عثمان شنواری کاشکار بن گئے جنہوں نے 10رنز بنانے والے مساکانڈے کو بھی پوویلین بھیجا، کپتان ہیملٹن مساکاڈزا 22رنز بنا کر جنید خان کی 100ویں ون ڈے وکٹ بنے ، ریان مرے 5رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے جب کہ پیٹر مور کو20رنز کے انفرادی سکور پر شاداب خان نے اپنا شکار بنایا ، ایلٹن چگمبھرا اور تریپانو نے چھٹی وکٹ کیلئے69رنز جوڑے جس کے بعد چگمبھرا37رنز بنا کر فہیم اشرف کی دوسری وکٹ بنے ۔

ویلنگٹن مساکاڈزا2رنز بنا کر شاداب خان کی دوسری وکٹ بنے،ڈونلڈ تریپانو کو44رنز پر شادا ب خان نے اپنی تیسرا شکا ر بنایا ،چشورو ایک رن بنا کر شعیب ملک کو اپنی وکٹ تھما کر چلتے بنے،شاداب خان نے نگارا وا و آﺅٹ کرکے اپنی چوتھی وکٹ لی ۔ اس سے پہلے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار کھیلپیش کرتے ہوئے 304 رنز بنائے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا، جس کے بلے باز سنتھ جے سوریا اور اپل تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں انگلینڈ کے خلاف جون 2006ءمیں 286 رنز بنائے تھے۔۔پاکستان کے سابق اوپنر عمران فرحت اور محمد حفیظ نے بھی زمبابوے کےخلاف ستمبر 2011ءمیں پہلی وکٹ پر 228 رنز کی شراکت قائم کی تھی تاہم اب پاکستان کو پہلی وکٹ پر طویل ترین پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ حاصل ہوگیا ہے۔فخر زمان نے ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانےوالے بلے باز بھی بن گئے،فخر زمان 210 رنز کےساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، انہوں نے 155 گیندوں پر 5 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سے یہ اعزازاپنے نام کیا، انہوں نے سعید انور کا1997ءمیں بھارت کےخلاف بنایا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا۔گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زمبابوے کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کےخلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراﺅنڈ کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے۔فخر زمان نے زبردست کھیلپیش کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جبکہ امام الحق نے بھی 6 چوکوں کی مدد سے 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 113 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان سرفراز احمد کو فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ کی خدمات حاصل ہیں۔میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جو کھلاڑی اب تک نہیں کھیلے انہیں موقع دیا جائےگا۔

Print Friendly, PDF & Email
پولیس تھانہ نشترکالونی کی حدود میں3 افراد نے ایک عورت کو قتل کر دیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر انڈین پارلیمنٹ میں بحث شروع
Translate News »