آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
تاریخ :   03-04-2018

کراچی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا 154 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں اپنرز نے گزشتہ میچز کی طرح ایک بار پھر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 61 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم فخر زمان17 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور ون ڈاؤن آنے والے حسین طلعت نے 52 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم نصف سنچری بنانے کے بعد 113 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد حسین طلعت اور آصف علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور 41 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ ہدف 16.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز چیڈ وک والٹن اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم والٹن صرف 2 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پہلے ہی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے 72 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد مارلن سیمیولز 31 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اوپنر آندرے فلیچر نے نصف سنچری اسکور کی تاہم 52 رنز بناکر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم صرف 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی تاہم بعد میں آنے والے دنیش رامدین نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 18 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 153 رنز بناسکی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کوئی فرق نہیں پڑتا، ویسٹ انڈیز کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر اور حسن علی کی جگہ عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی کو جگہ دی گئی ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ 180 رنز تک اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کیسرک ولیمز کی جگہ میکار تھی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
گجرات میں تیزاب گردی پر
بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ داران کے نام بتائیں تمام متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کریں گے، چیف جسٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »