وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

پاکستان میں سوزوکی کمپنی کی جانب سے سال میں تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں 30ہزار روپے اضافے کا فیصلہ
تاریخ :   03-06-2018

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) سوزوکی پاکستان کی جانب سے رواں سال کے دوران تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے کمپنیکی جانب سے اس بار بھی قیمتوں میں اضافے کے لیے روپے کی قدر میں کمی کو جواز بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پہلے ہی اپنے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیا ہے جن کا اطلاق یکم جون 2018 سے ہوگا۔کمپنی نے سوزوکی مہران وی ایکس کی قیمت میں 30 ہزار روپے اضافہ کیا ہے اور اب وہ 7 لاکھ 9 ہزار کی بجائے 7 لاکھ 39 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح مہران وی ایکس آر 7 لاکھ 62 کی بجائے 7 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی راوی کی قیمت بھی 30 ہزار روپے سے اضافے سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے سے بڑھ کر 7 لاکھ 56 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے۔بولان کی قیمت پہلے 7 لاکھ 84 ہزار روپے تھی ، اب وہ 30 ہزار روپے اضافے کے بعد 8 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوئفٹ این اے وی -ایم ٹی کی قیمت 14 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 35 ہزار روپے، سوئفٹ این اے وی-اے ٹی کی قیمت 15 لاکھ 41 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں بھی 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب وہ 14 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب وگی، اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 12 لاکھ 70 ہزار روپے کی بجائے 13 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر وی ایکس ایل اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمتوں میں بھی 30، 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور وہ بالترتیب 11 لاکھ 94 ہزار روپے اور 11 لاکھ 4 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔اس سے پہلے کمپنی نے رواں سال یکم جنوری اور پھر یکم مارچ کو اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکا نے محصولات عائد کیں تو تجارتی معاہدے خطرے میں ہوں گے,چین
روسی میزائل حاصل کیے تو قطر پر حملہ کر سکتے ہیں,سعودی عرب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »