مسلم لیگ ن نے چودھری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا     No IMG     خواجہ آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور،     No IMG     امریکہ کی شمالی کوریاکے خلاف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع     No IMG     مسلم لیگ ن نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے کچھ انتخابی امیدواروں کا اعلان     No IMG     پاکستان کے شہر کراچی میں نئی امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی     No IMG     سیاست میں اب تک کا سب سے امیر ترین امیدوار منظر عام پر آگیا     No IMG     سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں ایک ہزار کے قریب انسپکٹروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری     No IMG     چانڈکا ہسپتال کے باہر گندگی کے ڈھیر،     No IMG     بھارت کا امریکہ سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان     No IMG     سابق صدر جنرل (ر)سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوئے     No IMG     خاتون کی ٹریفک وارڈن پرتھپڑوں کی بارش     No IMG     لاڑکانہ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل ٹیبل پرپٹخ دیا     No IMG     ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں گروپ ڈی کے میچ میں نائجیریا نے آئس لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی     No IMG     شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو گلاس دے مارا یہ معاملہ دیکھ کر عمران خان نے کیا کیا     No IMG     بھلوال نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل     No IMG    

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے ٹکٹ ہولڈرز خواجہ سراؤں نے الیکشن کمیشن سے فیس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
تاریخ :   13-06-2018

پشاور(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو): پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے ٹکٹ ہولڈرز خواجہ سراؤں نے الیکشن کمیشنسے فیس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ خواجہ سراء نایاب نے کہا کہ الیکشن لڑنے کیلئے30 ہزارروپے فیس نہیں دے سکتے،خواجہ سراوں کو مختلف پارٹیوں کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ تحریک انصاف گلالئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے والے خواجہ سرا نایاب علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ این اے 142 اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑرہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے30 ہزارروپے کی فیس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ سراؤں پرفیس نہ لی جائے۔ خواجہ سرا نایاب نے کہا کہ خواجہ سراوں کو مختلف پارٹیوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مشکلات کے باوجود بھر پورانتخابی مہم چلائیں گے۔ واضح رہے تحریک انصاف گلالئی چار اتخابی حلقوں میں خواجہ سراؤں کو میدان میں اتارے گی۔ان حلقوں میں خواجہ سراء لبنی لال حلقہ پی پی 26 جہلم اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40، نایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52 اسلام آباد سےالیکشن لڑوانے کا اعلان کیا تھا۔ عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں،ہمارے ہاں اقلیتیوں اور خواجہ سراؤں کی عزت نہیں۔ کینیڈا اور ناروے کا سفیر بھی تیسری جنس سے ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ یورپ میں خواجہ سراؤں کو عزت دی جاتی ہے وہاں ساری انسانیت برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں ندیم کشش مقابلہ کریں گی،جہلم میں لبنیٰ لال انتخابات میں حصہ لیں گی۔اسی طرح میڈم رانی ہری پور سےالیکشن لڑیں گی۔اسی طرح عائشہ گلالئی نےقومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقعائشہ گلالئی نے بتایا کہ وہ عمران خان کے خلاف راولپنڈی سے بھی انتخاب لڑیں گی۔ کراچی اور سجاول سے بھی قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔