مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

پاکستان اور چین کا مزید نئے جنگی طیارے تیار کرنے کا فیصلہ
تاریخ :   21-12-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان اور چین کا جے ایف 17 جنگی طیاروں کے بعد مزید نئے جنگی طیارے تیار کرنے کا فیصلہ، جنگی طیارے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر دفاعی تعاون کے تحت تیار کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں سے قائم دوستانہ

تعلقات مزید سے مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔
جہاں ایک جانب سی پیک جیسے منصوبے نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے، وہیں اب دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کو اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چین کی جانب سے بھرپور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی تیاری کو مانا جاتا ہے۔
تاہم اب پاکستان اور چین نے جے ایف 17 کے علاوہ بھی دیگر جنگی طیارے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔ تاہم دوسری جانب بھارت اور امریکا پر پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون میں اضافے کی خبر بجلی بن کر گری ہے۔ امریکا نے پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنانے کا پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
تاہم چین نے امریکا کے اس پراپیگنڈا کی تردید کرتے ہوئے منہپ توڑ جواب دیا ہے۔ چین نے سی پیک فریم ورک کے تحت جیٹ طیاروں اور فوجی سازوسامان کی تیاری کے منصوبے سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے مابین تعاون کا اہم فریم ورک ہے۔ جمعہ کو بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چون ینگ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سی پیک فریم ورک کے تحت جیٹ طیاروں، فوجی اور خلائی تیاریوں سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے طویل المدتی باہمی مفادات پر مبنی تعاون کا اہم فریم ورک ہے۔
ترجمان نے گزشتہ روز بیجنگ میںسی پیک سے متعلق جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی(جے سی سی)کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سی پیک کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل اور صنعتی پارکوں کے قیام پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔دوسری جانب اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاو نے نیو یارک ٹائمز کی نمائندہ ماریا ابی حبیب کو اپنے ایک ٹویٹ میں رپورٹ کو ’’سال کا بڑا مذاق ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مغربی ممالک ہی تھے جنہوں نے پاکستان کو اس جال میں پھنسایا تھا۔
انہوں نے امریکی میڈیا رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ چین پاکستان میں بیلٹ اینڈ روڈ (بی اینڈ آر) اقدام کے تحت بڑے پیمانے پر فوجی ساز وسامان کی تیاریاں کر رہا ہے۔لی جیان نے مزید کہا کہ یہ درحقیقت دفاعی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے۔ انہوں نے امریکی نمائندہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون کوئی نئی بات نہیں اور یہ تعاون 1950سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی اینڈ آر اور سی پیک کیخلاف تمام امریکی پروپیگنڈوں نے ایک بدصورت ہیئیت اختیار کر لی ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ اس منصوبے کے فوجی مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک، بی اینڈ آر کا فلیگ شپ منصوبہ اور خالصتا اقتصادی پروگرام ہے اور جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے،یہ منصوبہ مغرب کی ذاتی مفاد کیلئے یکطرفہ فیصلوں اور ان کے لاحاصل کھیل سے ماورا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تحت پاکستان میں جیٹ طیاروں، فوجی سازوسامان کی تیاری اور خلائی پروگرام کی منصوبہ بندی کرر ہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کے لئے ہاتھ ملانا لازمی ہوگا۔
فیس بک اور ٹویٹر نے, بنگلہ دیشی حکومتی کے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے
Translate News »