سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام
تاریخ :   16-11-2018

ابوظہبی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام،شاہینوں نے کیویز کو 153رنز پر ٹھکانے لگا دیا جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کےپہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالیے،پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا تاہم دونوں اوپنر ز جلد پویلین لوٹ گئے۔ 27 کے مجموعی اسکور پر امام الحق صرف 6 رنز بناکر گرینڈ ہوم کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد حفیظ 20 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بن گئے۔اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں اور 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اس سے قبلکیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ سود مند ثابت نہ ہو سکا، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت روال اور ٹام لاتھم نے اننگز کا آغاز کیا، 20 کے مجموعی سکور پر کیویز کو پہلا نقصان جیت روال کی صورت میں اٹھانا پڑا، ان کو عباس نے سرفراز کی مد د سے 7 رنز پر چلتا کیا۔ جھوٹ مت بولیں ورنہ آپ پکڑے جائیں گے نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گری جب ٹام لاتھم 13 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راس ٹیلر تھے جو 2 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکول نے 72 رنز جوڑے تاہم 111 کے مجموعی سکور پر ہنری نکول 28 رنز پر ہمت ہار گئے، اس موقع پر پاکستانی گیندبازوں نے کیویز کا جینا دوبھر کر دیا، ایک کے بعد ایک نیوزی لینڈ کی وکٹوں کو جھڑی لگ گئی۔ کین ولیمسن 63، کولن ڈی گرون ہوم صفر، سوڈھی 4، واٹلنگ 10، ویگنر 12، اعجاز پٹیل 6 اور ٹرینٹ بولٹ 4 رنز بنا سسکے۔ یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ بلال آصف 13 نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے
چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے
Translate News »