مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں
تاریخ :   29-10-2017

سعودی عرب (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کی شاہی برّی افواج اور پاکستان آرمی کی مشترکہ جنگی مشقیں الصمصام ششم ختم ہوگئی ہیں ۔

یہ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہی ہیں اور ان کے دوران میں سعودی شاہی بری فوج اور پاک آرمی کے دستوں نے جدید ہتھیار چلانے، طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے دوران پرواز کودنے، باردوی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے، چھاپا مار کارروائیوں اور لڑاکا دستوں نے حالتِ جنگ میں گشت کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

ان فوجی مشقوں کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’الصمصام ششم میں دونوں فوجوں کی جنگی تیاریوں، صلاحیت اور پیشہ واریت کی عکاسی ہوئی ہے۔ ان کا کمان اور کنٹرول کے تصور کی مضبوطی اور فعالیت کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے۔ مشقوں میں شریک دستوں نے اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے اور دو نوں پارٹیوں میں مکمل ہم آہنگی دیکھنے میں آئی ہے‘‘۔

بیان کے مطابق مشقوں کی اختتامی ڈرل کامیابی سے وقوع پذیر ہوئی ہے ۔اس کے دوران میں مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔مشقوں کی اختتامی تقریب میں پاکستان آرمی کی تیسویں کور کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق ،سعودی عرب کی شاہی بری افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبدالرحمان الشہری اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے دوسرے متعدد سینیر کمانڈنگ افسر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میجر جنرل الشہری نے اپنی تقریر میں پاکستان کی حکومت اور آرمی کا سعودی عرب کی شاہی برج فوج کے دستوں کی شاندار میزبانی اور استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مشقوں کے تمام مراحل میں حصہ لینے والے افسروں اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ ان مشقوں سے سعودی عرب کی زمینی افواج کو اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر اور مؤثر بنانے کا موقع ملا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارت نے ایران کی عسکری اہمیت کی حامل بندر گاہ کے راستے افغانستان کو گندم کا تحفہ
پاکستان کو بتا دیا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »