آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے مذاکرات اٹاری میں جاری
تاریخ :   14-03-2019

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے مذاکرات اٹاری میں جاری ہیں،پاکستان کا 18 رکنی وفد ڈاکٹر فیصل کی قیادت میں مزکرات میں شریک ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وفد کی قیادت وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ

سیکرٹری انیل ملک کر رہے ہیں،اس کے علاوہ دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز بھی مذاکرات میں موجود ہے
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں اپنے اپنے مسودوں پر گفتگو کر رہے ہیں،پاکستانی میڈیا کی بڑی تعداد واہگہ پر اس اہم موقع کی کوریج کے لیے موجود ہے جبکہ بھارت نے مذاکرات کی کوریج کے لیے اپنے میڈیا کو اجازت نہیں دی ہے اور بھارتی میڈیا کے نمائندگان اٹاری سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیصل مذاکرات کے بعد باب آزادی پر میڈیا کو بریف کریں گے۔اس سے قبل بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا مقصد سکھ برادری کو ان کی عبادت گاہ تک رسائی دینا ہے،تاکہ دنیا کو معلوم ہوسکے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، شجر ایسا اپنے آنگن میں لگایاجائے، جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایہ جائے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا کرتار پور کو کھولنے کے حوالے سے ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے کرتار پور راہداری پر بات کی تھی ، آج اس بات کو حتمی شکل دینے جا رہے ہیں۔دوسری جانب سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ تاریخی گردوارہ کرتار پور صاحب نارووال کی توسیع کا 40 فی صد کام مکمل کرلیا گیا ہے، توسیع کے بعد 3 لاکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے۔کرتار پور انتظامات پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین بورڈ طاہر احسان کے احکامات کے مطابق گر دوارہ کرتار پور صاحب کی چار دیواری، داخلی خارجی راستے تاریخی طرز کے عین مطابق تعمیر کیے جا رہے ہیں، گردوارہ کی پہلے سے موجود چار دیواری کے اطراف میں 3 سو فٹ توسیع کی جا رہی ہے۔ موجود ہ بلڈنگ میں 10 سے 15 ہزار سکھ یاتری، مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں جبکہ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد 3 لاکھ یاتریوں کی گنجائش ہوگی۔توسیع کے دوران کسی بھی عمارت یا دیوار کو نہیں گرایا جائے گا۔ پاکستان سکھ گر دوارہ بندھک کمیٹی کے پر دھان سردار تارا سنگھ نے کہا ہے کہ کرتار پور سمیت ہمارے دیگر مذہبی مقامات کی تزئین و آ رائش اور سکیورٹی کے انتظامات پر بہت خوش ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارت نے پاکستان سے مسعود اظہر کی حوالگی کا مطالبہ
ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد امریکہ نے بھی بوئنگ 737 میکس گراؤنڈ کردیے
Translate News »