پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا
تاریخ :   25-10-2018

دبئی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ شعیب ملک کی شمولیت کا امکان ہے۔سرفراز الیون آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا عزم لیے دبئی کا معرکہ سنبھالے

گی۔ شعیب ملک کی واپسی سے پاکستانی ٹیم کی قوت میں اضافہ ہوگا اور ممکنہ طور پر وہ دوسرے میچ میں حتمی الیون کا حصہ ہونگے۔ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں پہلے بچے کی ولادت کے باعث شعیب ملک بروقت ٹیم جوائن نہیں کرپائے تھے۔شعیب ملک کی شمولیت کیلئے آصف علی یا حسین طلعت کو باہر بٹھایا جا سکتا ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف ایک صفر سے سبقت حاصل ہے۔ پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا گیا جبکہ سیریز کے آخری دونوں میچ دبئی میں شیڈول ہیں۔ پاکستانی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف سیریز اپنے نام کر سکتی ہے بلکہ عالمی نمبر ون پوزیشن کو مزید مستحکم بھی کرلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا گیا پہلا میچ 66 رنز سے پاکستان کے نام رہا تھا۔ اس میچ میں کامیابی سے پاکستان نے عالمی نمبر ون پوزیشن پر اپنا قبضہ مضبوط کرلیا۔آسٹریلیا کی ٹیم اگر سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں کامران رہی تو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے سے دوسرے نمبرتک پہنچ سکتی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ چیلنج کر دیا
تنوشری دتہ نے میرا ریپ کیا,بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت
Translate News »