اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG     آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع     No IMG     ہولناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی     No IMG     فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی     No IMG     بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کوغیر ملکی خاتون ریسلر سے پنگا مہنگا پڑگیا‘ اداکارہ ہسپتال پہنچ گئی     No IMG     موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی,چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG     چیئرمین نیب نے تمام افسران کے میڈیا کو انٹرویوز پر پابندی عائد کردی     No IMG     افریقی ملک یوگنڈا میں ایک اسکول میں آگ لگنے کے سبب 9 بچے ہلاک 40 زخمی     No IMG    

ٹورنٹو کے مصروف ایریا ینگ سٹریٹ پر 25سالہ نوجوان نے راہگیروں پر وین چڑھا دی 15 افراد موقع پر ہلاک‘ 25سے زائد زخمی
تاریخ :   24-04-2018

 ٹورنٹو(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) کینیڈا کے بڑے شہر ٹورنٹو کے مصروف ایریا ینگ سٹریٹ پر ایک25سالہ نوجوان نے راہگیروں پر اپنی وین چڑھا دی جس سے15 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 25سے زائد زخمی ہیں- ٹورونٹو میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے اپنی وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا ۔۔پولیس حکام نے وین ڈرائیور کوحراست میں لیا ہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا ڈرائیور 25 سالہ ایلک میناسیان ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایلک کی جانب سے یہ اقدام بظاہر جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں آنے سے پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر سب وے سروس کو بھی روک دیا گیا ہے۔۔کینیڈا کے وزیر برائے پبلک سیفٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ ڈرائیور نے ایسا کیوں کیا؟ٹورونٹوپولیس کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش میں کافی وقت لگے گا اور انھوں نے عینی شاہدین سے سے استدعا کی کہ وہ تفتیش میں مدد کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر وین اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔ڈرائیور کو حراست میں لیے جانے کے وقت ایک راہ گیر نے ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلک کے ہاتھ میں ایک شے ہے اور پولیس اہلکار اونچی آواز میں ایلک کو زمین پر بیٹھنے کو کہہ رہے ہیں۔جائہ وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ویڈیو کی دکان کے مالک رضا ہاشمی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کو سڑک پر چیخوں کی آواز آئی ایک سفید وین بار بار فٹ پاتھ پر چڑھی اور لوگوں کو روندڈالا۔ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارنجی رنگ کا ایک بیگ ایمبولینس میں رکھا جا رہا ہے جوکہ لاشوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ٹورونٹو کے رہائشی ہینری ملر اس واقعے کے عینی شاہد ہیں۔ انھوں نے بتایا سڑک پر 60 سے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر ایک سفید وین آئی‘ وین گھومی اور راہگیروں پر چڑھ گئی ہے۔ واقعے کے بعدینگ اور فِنچ انٹرسیکشن کو نقل و حمل کے لیے بند کردیا جبکہ ٹورنٹو کی ٹرانزٹ ایجنسی نے کہا کہ اس نے علاقے سے گزرنے والی سَب وے لائن عارضی طور پر معطل کردی ہے۔ٹورنٹو پولیس کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ کینیڈین نشریاتی ادارے (سی بی سی)کے مطابقڈرائیور کا تعلق کسی دہشت گردی تنظیم سے نہیں، ملزم نےخود کو سینیکا کالج کا طالب علم اور اونٹاریو کے علاقے رچمنڈہل کا رہائشی بتایا ہے۔ واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب جی سیون ممالک کے وزراءجون میں جی سیون اجلاس سے قبل مختلف بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے ٹورنٹو میں جمع ہیں۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں وین سے کچل کر ہلاکتوں کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کی پولیس اور دیگر نے بغیر کسی جھجھک کے خطرے کا سامنا کیا،مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جاں بازی اور پیشہ ورانہ مہارت سے مزید لوگوں کو محفوظ رکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کے جلد صحت ہونے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کریں گے،بیرسٹر سلطان
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورہ باغ کے موقع پر 29اپریل کو ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »