محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

ْ آئین کے آرٹیکل 5کے تحت کسی بھی شخص کی پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، نواز شریف کو یہ معلوم نہیں ,فواد چوہدری
تاریخ :   15-05-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )   پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5کے تحت کسی بھی شخص کی پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، نواز شریف کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے اثاثے کیسے بنے، ان کے بچوں کے 16اکائونٹس میں 300ارب روپیہ کیسے آیا،البتہ یہ ان کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کیسے ہوئی نواز شریف نے کارگل کے معاملے پر پاکستان کی پیٹھ پر خنجر گھونپا، نواز شریف کو کارگل کا دکھ ہے، کیا ہمیں سیاہ چن کا دکھ نہیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنا نمک بھی ہلال کرنا چاہتے ہیں، کمال ہے کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ان کو آرٹیکل 5یاد نہیں،،نواز شریف کا بیان پاکستان کو پابندیوں کی طرف لے کر جاتا ہے، کیا یہ ایک محب وطن شخص کر سکتا ہے کہ وہ ریاست پر پابندیوں کیلئے دشمن ملک کا آلہکار بن جائے۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 5کے تحت کسی بھی شخص کی پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، اس لحاظ سے پہلی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے چاہے ہم کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، بدقسمتی سے نواز شریف کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے اثاثے کیسے بنے، ان کے بچوں کے 16اکائونٹس میں 300ارب روپیہ کیسے آیا،انہوں نے ایون فیلڈ میں پراپرٹی کیسے خریدی، یہ ان کو معلوم نہیں ہے، البتہ یہ ان کو معلوم ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کیسے ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس سے پہلے بھی یہ باتیں کر چکے ہیں، سہیل وڑائچ نے اپنی کتاب غدار کون میں لکھا ہے کہ 1993میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے پاکستان نے کروائے،ان فقروں کو بعد میں ہٹوا دیا گیا، نواز شریف نے کارگل کے معاملے پر پاکستان کی پیٹھ پر خنجر گھونپا، نواز شریف کو کارگل کا دکھ ہے، کیا ہمیں سیاہ چن کا دکھ نہیں ہے، کیا یہ ہمارا علاق نہیں تھا جہاںہندوستان رات کو آ کر بیٹھ گیا تھا، کارگل آپریشن کی منظوری خود نواز شریف نے دی تھی، انڈین حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو پاکستان میں پکڑا گیا، اگر پاکستان کا حاضر سروس آفیسر ہندوستان میں پکڑا جاتا تو کیا ہندوستان کا وہی رد عمل ہوتا جو نواز شریف کا ہے،کلھبوشن کراچی میں شیعہ سنی فساد پلان کر ہا تھا، کلبھوشن کوئٹہ میں (بی ایل ای) کو اسلحہ کی فراہمی میں ملوث تھا، کلبھوشن کے پاکستان ایران بارڈر پر اسلحہ سپلائی کا نیٹ ورک بنا رکھا تھا، یہ نیٹ ورک کراچی تک پھیلا ہوا تھا لیکن نواز شریف اب بھی کلبھوشن کو دہشت گرد قرار دینے کو تیار نہیں ہے، نواز شریف کلبھوشن یادیو کو جاسوس کہتے ہیں ہیں دہشت گرد نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنی پریس کانفرنس میں مطالبہ کر چکے ہیں کہ نواز شریف کے بچوں کے کاروبار ی تعلق کی تحقیقات ہونی چاہیے، نواز شریف بھارتی لابی کے ساتھ اتنے جڑے کیوں ہوئے ہیں، نیب کی جانب سے نواز شریف کو نوٹس دیا گیا کہ انہوں نے پیسے ہندوستان بھیجے، ہمیں معلوم نہیں ہے کہ نوٹس درست ہے کہ نہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنا نمک بھی ہلال کرنا چاہتے ہیں، کمال ہے کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ان کو آرٹیکل 5یاد نہیں، شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ خود کو نواز شریف کا وفادار ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، حالانکہ شاہد خاقان عباسی کو عزت پاکستان کی ریاست نے دی ہے، نواز شریف کو بھی عزت پاکستان کی ریاست نے دی ہے، نواز شریف 3مرتبہ وزیراعظم رہے اور وہ چار سال وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ بھی رہے، جب کرپشن کے الزام میں اترے تو یہ کہیں کہ کمیشن بنایا جائے، اس کا مطلب ہے کہ وہ یا تو بہت نااہل ہیں یا وہ معاملات کو کہیں اور لے جانا چاہتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف پانامہ پیپرز کے نتیجے کو سبوتاژ کر نا چاہتے ہیں، پانامہ پیپرز کا نتیجہ آنے والا ہے، نواز شریفچاہتے ہیں کہ پاکستان عالمی طاقتوں سے مڈھ بھیڑ میں پڑ جائے اور اس ساری لڑائی میں نواز شریف کا مقدمہ پیچھے چلا جائے، نواز شریفنے وہی بات کی جو حسین حقانی اور لیزا کرکٹس کی رپورٹ میں کی گئی، نواز شریف کا بیان پاکستان کو پابندیوں کی طرف لے کر جاتا ہے، کیا یہ ایک محب وطن شخص کر سکتا ہے کہ وہ ریاست پر پابندیوں کیلئے دشمن ملک کا آلہ کار بن جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ 5سال سوئے رہے، نواز شریف 3مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنے،نواز شریف سب سے زیادہ اقتدار میں رہے، اگر 20سے 25 سال میں پاکستان میں کوئی ایشو رہے تو نواز شریف اس کے براہ راست ذمہ دار ہیں چاہے وہ خارجہ معاملات ہوں یا اندورنی معاملات ہوں، اس وقت یہ قصہ چھیڑ کر نواز شریف نے ملک دشمنی کی ہے، تحریک انصاف نواز شریف کے کمیشن کا معاملہ مسترد کرتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ دوبارہ ہونی چاہیے اور اس میں وہ راست اقدامات اٹھانے چاہئیں جو پاکستان کے عوام پوچھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ڈان لیکس کی بھی کنفرمیشن کی ہے اور نواز شریف کی ہندوستان کے بارے میں جو پالیسی رہی ہے وہ تحقیقات کا تقاضا کرتی ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نواز شریف کا بیان صرف ریجیکٹ کرنا کافی نہیں ہے، نواز شریف نے سازش کے تحت بیان دیا، غیر ریاستی عناصر کہیں جاتے ہیں تو پاکستانی قرار نہیں دیئے جاتے، نواز شریف نے ریاست اور اداروں کو وہی کہا جو بھارت کہتا رہتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
لاہور اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کی تاریخ تبدیل ہو گئی، 17 مئی کے بجائے ٹیسٹ رن کل ( بدھ ) 16 مئی کوہوگا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »