چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

وفاقی کابینہ نے فنانس ڈویژن کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ پر عمل درآمد پر سمری کو مسترد کردیا ہ
تاریخ :   06-05-2018

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو)  وفاقی کابینہ نے فنانس ڈویژن کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ پر عمل درآمد پر سمری کو مسترد کردیا ہے سمری میں استدعا کی گئی تھی کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے کیٹیگری میں شمولیت سے بچانے کے لیے وفاقی

 

کابینہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (اے ایم ایل اے) 2010 کے تحت تحقیقاتی اداروں کو ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دے۔متعلقہ ادارے کی جانب سے سمری 9 جون 2016 کو ارسال کی گئی جس میں ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (ڈی جی آئی اینڈ آئی) برائے لینڈ ریونیو کو ٹیکس چوری کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی اجازت دینے کو کہا گیا تھا لیکن نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں جنوری 2018 کو چینلج کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت نے وفاقی کابینہ کی تصدیق کے بغیر سمری ارسال کی۔فنانس ڈویژن نے کابینہ کو سمری 3 مئی کو ارسال کی لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نگرانی میں کابینہ نے سمری پر غور کے لیے اسے لاءڈویژن کے سپرد کردیا، جس کے نتیجے میں تاحال تاخیر برتی جاری ہے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم رواں ماہ یا اگلے ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرکے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لے گی۔حکومت نے ایف اے ٹی ایف کو اپریل میں ایک رپورٹ ارسال کی تھی جس میں منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی معیار کے مطابق اقدامات کے بارے میں تفصیلات درج تھیں۔دوسری جانب وزارت فنانس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے تیار کردہ 40 سفارشات میں اے ایم ایل ایکٹ 2010 کو فعال کرنا بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کی جانب سے مزید تاخیر کی صورت میں حکومت کی ایمنسٹی اسکیم بھی متاثر ہوگی جسے پہلے ہی سینیٹ میں شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ایمنسٹی اسکیم میں واضح ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے کمائی گئی دولت پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ایم اے ایل ایکٹ 2010 کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب) اور اینٹی نارکوٹکس فورسز منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی اینڈ آئی گزشتہ 18 ماہ میں ٹیکس چوروں سے 10 ارب روپے وصول کرچکی ہے۔ڈی جی آئی اینڈ آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ادارے کے اختیارات معطل کردیئے گئے ہیں اور 270 بااثر شخصیات کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس زیر التواءہیں تاہم اب وہ اے ایم ایل ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ وفاقی کابینہ اجازت نہیں دے رہی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے متعلقہ افراد کی جانب سے منی لانڈرنگ کی نشاندہی کی تھی اور ان افراد کی فہرست ڈی جی آئی اینڈ آئی کو ارسال کی تاکہ تحقیقات کی جا سکے۔وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف متحرک عالمی ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ سمری پر وفاقی کابینہ کی تاخیر کے نتیجے میں پاکستان کا کیس بہت کمزور ہو جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اتوار کے روز ضلع شوپیاں میں 6 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
مانچسٹر:یوکے اسلامک مشن کی خضرا مسجد و کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں NHSکے زیر انتظام خون کا عطیہ دینے کی مہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »