چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

وفاقی وزیر داخلہ نے گلگت بلتستان کے وزارت داخلہ کو خبر دار کیا کہ بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری کی تنصیبات پر حملے کرواسکتا ہے
تاریخ :   05-02-2018

گلگت(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) وفاقی وزیر داخلہ نے گلگت بلتستان کے وزارت داخلہ کو خبر دار کیا کہ بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری کی تنصیبات پر حملے کرواسکتا ہے۔وزارت داخلہ نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سکیورٹی سخت کرنے کی بھی تاکید کی۔جی بی وزارتِ داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان کو لیٹر نمبر 221/آئی ایس 2018 موصول ہوا ہے جس میں بھارت کی جانب سے سی پیک پر ممکنہ حملے کی پیش گوئی کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیٹر میں آگاہ کیا گیا کہ بھارت نے 400 نوجوان مسلمانوں کو افغانستان میں ٹریننگ کے لیے بھیجا جنہیں سی پیک کے ذیلی منصوبے مثلا قراقرم ہائی وے اور دیگر اہم تنصیبات پر حملے کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔لیٹر موصول ہونے کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے سی پیک پر سکیورٹی سخت کردی۔واضح رہے کہ کے کے ایچ شاہراہ خنجراب پاس سے دیامیر ضلع تک پھیلی ہے جس پر دو درجن سے زائد پل تعمیر کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹری جاوید اکرام، انسپکٹر جنرل آف پولیس صابر احمد اور دیگر پولیس سمیت خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دیامیر ضلع کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پی صابر احمد نے بریفنگ دی کہ جی بی میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔اسی دوران آئی جی پی نے گلگت ، دیا میر اور بلتستان کے ڈی آئی جیز کو ممکنہ بھارتی شر پسند ی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور کے کے ایچ پر خصوصی طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعینیاتی کو یقینی بنائیں۔گلگت کے ایس ایس پی رانا منصور الحسن حق کا کہنا ہے کہ دفاع اداروں کے تعاون سے سی پیک کی فل پروف سیکیورٹی سے متعلق اقدامات اٹھائے جارے ہیں۔گلگت پولیس نے دعوی کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تعاون سے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینے کے لیے تیار منصوبے کو ناکام بنایا تھا۔جی بی پولیس نے بلاوارستان نیشنل فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 12 ورکرز کو ضلع گزری کی یاسین ویلی سے حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے وافر مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارلوگوں کو را نے فنڈنگ کی تھی تاکہ گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلائی جائے اور سی پیک منصوبوں کو سبوتاژکیا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیرِ اعظم عباسی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے "بالآخر افغانوں کو ہی بیٹھ کر بات کرنا ہو گی۔"
کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا اور بھارت ذلت آمیز شکست سے دو چار ہو گا, خواجہ سعد رفیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »