سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
تاریخ :   16-11-2018

 

اسلام آباد۔( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ بزنس کونسل اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد نے جولین ہملٹن برانس اور راشد اقبال کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر کو پاکستان کے مختلف شعبوں بالخصوص صحت اور

مالیاتی شعبہ میں سرمایہ کاری و فنانسنگ کے مختلف منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔
وفد نے پاکستان بھر میں لوگوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں ہسپتالوں کا نیٹ ورک قائم کرنے سے متعلق تجویز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کونسل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، بین الاقوامی فنانسرز، مخیر حضرات اور دیگر مالیاتی اداروں سے اس حوالہ سے مالی معاونت کے حصول میں کردار ادا کر سکتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کونسلز کی جانب سے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے وفد سے باضابطہ پروپوزل پیش کرنے کیلئے کہا جو مستقبل کے تعاون کیلئے بنیاد فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے پرعزم ہے۔ دریں اثناء وزیر خزانہ سے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے پی کے وفد نے غضنفر بلور کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کاروبار کی مجموعی صورتحال اور افغانستان کو برآمدات بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
عالمی پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کی پوزیشن میں بہتری
حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں
Translate News »