یونانی پولیس نے 100 پناہ گزینوں کو گرفتارکرلیا     No IMG     بیتبیت المقدس: اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا بھارت کےمنفی اور متکبرانہ رویہ پر افسوس کا اظہار     No IMG     میجرجنرل( ر ) نورحسین کو چیئرمین واپڈا بنائے جانے کا امکان     No IMG     غزہ تباہی کے دھانےپر،کسی لمحے آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے اقوام متحدہ     No IMG     روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت     No IMG     ترکی میں حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کے حامی 14 فوجی افسران سمیت 110 فوجیوں کو حراست میں لے لیا     No IMG     لاہور میٹرو بس میں لڑکی کا بھیک مانگنے کے انداز نے سب کو حیران کر دیا     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہلیہ کے چالیسویں تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ     No IMG     اسلام آباد تیز رفتار گاڑی نے ایک پولیس اہلکار کو کچل دیا، ڈرائیور عابد گرفتار     No IMG     ،تحریک انصاف کی حکومت ابھی تک خارجہ پالیسی واضح کرنے میں ناکام رہی ہے،خواجہ آصف     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کا 8 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان 5 مال گاڑیوں اور 3 نئی مسافر ٹرینوں کا افتتاح بھی جلدی کیا جائے گا     No IMG     بھارت کی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے اس کیلئے کشمیری ہی کافی ہیں,وزیر اعظم آزاد کشمیر     No IMG     یورپی یونین کے رہنماؤں نے غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے مصر سمیت شمالی افریقی ممالک سے رابطہ     No IMG     بھارتی آرمی چیف کو اپنے عہدے کے مطابق زبان استعمال کرنی چاہیےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری     No IMG    

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اپنے ننھے بچوں تک کی قربانی دی
تاریخ :   29-12-2017

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اپنے ننھے بچوں تک کی قربانی دی۔ آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنا لہو دے کر پاکستان کے دیئے کو روشن کیا، اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے بڑی قربانی ممکن نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو سیاست سے بالا تر ہو کرسویٹ ہوم کا دورہ کرنے چاہئے اور اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنا لہو دے کر پاکستان کے دیئے کو روشن کیا۔ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے سے بڑی قربانی ممکن نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بچے اپنے والدین سے جدا ہوئے اور والدین نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کھویا۔اس جنگ میں تمام سکیورٹی اداروں اور قوم نے لازاول قربانیاں دیں ہیںجو کہ لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم میں آکر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں۔ یہ ادارہ ملک بھر کے بے سہارا اور یتیم بچوں کو کارآمد شہری بنانے میں مصروف عمل ہے۔ اس طرح کے ادارے ملک کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو سیاست سے بالا تر ہو کرسویٹ ہوم کا دورہ کرنے چاہئے اور اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔انہوں نے اس موقع لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی ای) کے آرٹس کلب میں سویٹ ہوم کے بچوں کو ممبرشپ دینے کا علان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ سال میں ایک مرتبہ خصوصی طور پر سویٹ ہوم کیلئے میلے کا انعقاد کریگی تاکہ طرح کے اداروں کی پہچان پورے ملک میں ہو سکے۔وزیر مملکت نے اس موقع پر پاکستان ٹیلی وژن اورریڈیو پاکستان کے ذریعے سویٹ ہوم کی اندرون ملک کیساتھ ساتھ بیرون ملک میں پروموشن کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان میں سویٹ ہوم کے بچوں کو تلاوت کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پروگرامز میں تلاوت کیلئے سویٹ ہوم کے بچوں کو منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو ان کی طرح آگے آنا چاہئے اور ملک بھر کے بے سہارا اور لاچار بچوں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے کردار اداکرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ زمرد خان کا عظیم کارنامہ ہے کہ انہوںنے ان یتیم بچوں کواپنانام دیا۔ آج یہ بچے ان کو ہی والدین کہہ کر پکارتے ہیں اور ان کے چہروں پر رونق آتی ہیں جس کااجر اللہ انہیں عطا کریگا۔ انہوں نے اس موقع پر باقاعدہ سویٹ ہوم کا ممبر بننے کا بھی اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ یہ ادارہ ابتدائی دنوں میں کافی مشکلات کا شکاررہا۔وقت کیساتھ ساتھ مخیر اور پوری قوم کے تعاون سے یہ اب بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہاں بے سہارا اور یتیم بچوں کو مکمل مفت تعلیم دی جاتی ہیں جو کہ کسی بھی بہترین ادارے سے کم نہیں۔قبل ازیں وزیرمملکت اطلاعات نے سویٹ ہوم نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا افتتاح ،ادارے مختلف حصوںکادورہ اوربچوں کے مارچ پاسٹ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کومبارکباد پیش کی۔

Print Friendly, PDF & Email
کراچی:اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیوایم لندن کے 3 کارکنوں کو 23 سال قید کی سزا
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کر کے کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »