مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق حقائق بیان کر دیے
تاریخ :   27-10-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر خارجہ نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق حقائق بیان کر دیے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر نہیں آیا، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد صرف افواہ ہے اور کچھ نہیں، اس حوالے سے پہلے ہی تردید کی جا

چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق باقاعدہ ردعمل دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ رات سے چل رہی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جس چیز کی کوئی حقیقت ہی نہیں، اس پرجواب دینا بھی مناسب نہیں۔ وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر پھیلی جس میں کہاگیا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
اس پر ہفتے کی صبح ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر نہیں اترا۔ لہذا اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد صرف افواہ ہے اور کچھ نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد سے متعلق گزشتہ رات سامنے آنے والی خبر کے بعد سے یہ معاملہ ایک معمہ بن گیا ہے۔
حکومت پاکستان اور سول ایوی ایشن اتھارٹی واضح الفاظ میں ایسی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔ تاہم پاکستان کی اپوزیشن سیاسی جماعتیں اس معاملے پر مسلسل وضاحت مانگ رہی ہیں۔ اس خبر کو بریک کرنے والے اسرائیلی صحافی ایوی شراف کا کہنا ہے کہ اس طیارے کا اُس پرواز سے کوئی تعلق نہیں جس سے اسرائیلی وزیراعظم عمان گئے۔ طیارہ اسلام آباد کے اوپر 40 ہزار فٹ کی بلندی سے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر آیا جس کے بعد طیارہ اسلام آباد کی حدود میں ٹریک سے غائب ہو گیا تھا۔
اسرائیلی صحافی نے مزید کہا کہ طیارہ اسلام آباد اُترا یا نہیں 100 فیصد نہیں کہہ سکتا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسرائیلی صحافی نے پاکستان سول ایوی ایشن حکام کی اس حوالے سے تردید شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے طیارہ پاکستان آنے کی تردید کر دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس حوالے سے فلائٹ ریڈار 24 بہتر بتا سکتا ہے کہ طیاہ کب اور کہاں لینڈ ہوا۔لیکن میرا خیال ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیں گے۔ہو سکتا ہے کہ طیارہ صرف چین جانے کے لیے پاکستانی حدود کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی نیب لاہور نے ایک اور کیس میں گرفتاری ڈال دی
امریکہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ عمان اور سلطان قابوس کے ساتھ ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔
Translate News »