آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
تاریخ :   14-09-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی اور پاکستان کا تعلق حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی اور عوامی تعلق قائم ہے، جبکہ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومتیں بدلتیں رہتی ہیں، نئے لوگ آتے رہتے ہیں لیکن اصل دوستی

عوام کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پاکستان میں نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بدلتیں رہتی ہیں، نئے لوگ آتے رہتے ہیں لیکن اصل دوستی عوام کے ساتھ ہے، اس دوستی کو قائم رکھنے کےلئے ہم کوششیں کرتے رہیں گے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں شاہ محمود قریشی سے بے شمار موضوعات پر بات چیت ہوئی اور زیر بحث لائی گئی یہ باتیں کامیابی کا سبب بنیں گی۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ترکی ہر دکھ درد میں پاکستان کا دوست رہا ہے، پاک ترک عوام کے دل ایک دوسرے سے جڑے ہیں، پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہماری محبت کے پیچھے ثقافت، مذہب، عوام کی محبت ہے، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون، باہمی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، مذاکرات میں مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترکی نے ہمارا ساتھ دیا، نوجوان سفارتکاروں کے تربیتی پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بھی ترکی نے ہمارا ساتھ دیا۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا بہترین حل چاہتے ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، اقوام متحدہ بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پربول پڑا ہے،مختلف فورمز پر ساتھ دینے کے لیے ترکی کے شکرگزار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ترک صدر طیب اردوان نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کے انتقال گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار
ہنگو میں گاڑی کو حادثہ4 افراد جاں بحق
Translate News »