شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

وزیر اعظم کی علماء سے تعاون کی اپیل
تاریخ :   19-10-2019

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ’علمائے کرام سے میٹنگز کا تسلسل جاری رہے گا تا کہ ہر مسئلے پر ان سے مشاورت اور رہنمائی جاری رہے۔
جمعے کو علما کے ایک وفد نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک تفصیلی ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ’علمائے کرام‘ سے کہا ہے کہ ’امہ میں تفریق‘ اور ’تقسیم‘ پیدا کرنے کی ’مذموم کوششوں‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سرکای اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’علمائے کرام سے میٹنگز کا تسلسل جاری رہے گا تا کہ ہر مسئلے پر ان سے مشاورت و رہنمائی جاری رہے۔‘

سرکاری اعلامیے کے مطابق وفد میں تمام فقہ جات، مسالک، تنظیمات المدارس کے نمائندے جید علمائے کرام اور مشائخ شامل تھے۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، یوسف بیگ مرزا اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔

علماء کے وفد میں شامل مولانا طاہر اشرفی نے بی بی سی کو بتایا کہ کل 39 علماء کو اس مشاورتی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا جن میں سے صرف تین نے شرکت سے معذرت کی ہے۔ ان کے مطابق اس ملاقات میں عمران خان نے واضح طور پر بتایا ہے کہ وہ کسی دھرنے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق وزیر اعظم نے یہ واضح کیا کہ ’جب ایمان اللہ پر ہو تو پھر آدمی خوفزدہ نہیں ہوتا۔‘

صحافی اور تجزیہ نگار اس وقت ملکی سیاسی منظر نامے میں اس ملاقات کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

صحافی عاصمہ شیرازی نے بی بی سی کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے لائحہ عمل کا اعلان تو 31 اکتوبر کو ہی کریں گے لیکن اس وقت اقتدار کے ایوانوں میں خاصی پریشانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ان کے مطابق جو بات تحریک انصاف کے اندر کی جاتی ہے وہ یہی ہے کہ ہم وہ والی غلطی نہیں کریں گے جو نون لیگ نے اپنے دور میں ان کی پارٹی کے دھرنے کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت دے کر کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکہ نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر 7 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیرف نافذ کر دیا۔
برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج پاکستان کا دورہ کریں گے
Translate News »