گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر ((جی ایچ کیو)) کا دورہ
تاریخ :   30-08-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر ((جی ایچ کیو)) کا دورہ کیا۔جہاں ان کی آمد کے موقع پر آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمرجاوید باجوہ نے استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر ((جی

ایچ کیو)) کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک،، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،، وزیر خزانہ اسد عمر،، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

یاد رہے اس سے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے عمران خان کو وزارت عظمی سنبھالنے پر مبارکباد دی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خطے میں امن جاری رکھنے کا عزم اختیار کیا گیا جب کہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔یاد رہےپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قائد ایوان منتخب ہوئے جس کے بعد بروز ہفتہ عمران خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔وزیر اعظم عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم عوام سے پہلا خطاب کیا جسے پاکستانی عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔۔عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بین الاقوامی میڈیا پر بھی نشر کیا گیا۔پاکستانی عوام بھی عمران خان پر بہت بھروسہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں انہوں نے پرانے چہروں کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو منتخب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان انٹرویو کے دوران گالم گلوچ پر اتر آئے
سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 4 بجے طلب کرلیا
Translate News »