گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت تکبر کرنا چھوڑ دے
تاریخ :   23-09-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت تکبر کرنا چھوڑ دے۔ دھمکیاں دیں گے تو پاکستانی قوم مقابلے کیلئے تیار کھڑی ہے۔لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان میں تکبر ہے جس کو ختم کرنے کی خواہش ہے۔

امید کرتا ہوں کہ بھارتی قیادت تکبر کرنا چھوڑ دے گی۔ اگر وہ دھمکیاں دیں گے تو ساری پاکستانی قوم مقابلہ کرنے کیلئے کھڑی ہے۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےانہوں نے کہا کہ ہم اس لیے دوستی کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے حالات ٹھیک ہوں۔ پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہوجائیں تو برصغیر سے غربت ختم ہوجائے گی۔ ہم کسی عالمی طاقت کا دباﺅ لینے والے نہیں ہیں، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔ جیسی حکومت آپ کو ملی ہے ایسی حکومت نہیں ملے گی۔ ہم سعودی عرب سرمایہ کاری کیلئے گئے تھے بھیک مانگنے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک پولیس افسر اور دو بیورو کریٹس کے عوام میں جانے سے تکلیف ہوئی ہے، آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہم تبدیلی لارہے ہیں اور عوام نے ہماری مدد کرنی ہے ۔ہم نے بیورو کریسی کومداخلت سے پاک کر ناہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں گورننس کے نظام کو بہتر بنایا، پولیس کو غیر سیاسی کیا اور ایسے کام ہم پنجاب میں بھی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا مطلب نیا مائنڈ سیٹ ہے۔ عام آدمی کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ تمام ایس پیز یقینی بنائیں کہ عام آدمی کے ساتھ ظلم نہ ہو، ابھی برا وقت ہے تاہم اچھا بھی آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین جغرافیائی مقام پر واقع ہے۔ اس کے اوپر دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ چین ہے اور اگر بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوجائیں تو وہ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پر مشکل حالات ہیں، ملکی ادارے خسارے میں جارہے ہیں، قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کسی پر غلط کام کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا جائے گا۔ ہم کسی بیوروکریٹ کو تبدیل کرنے کا نہیں کہیں گے۔ کے پی کے کی طرح سرکاری ملازمین کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔ میں آپ سے نئے طرز کا مائنڈ سیٹ چاہتا ہوں۔ ہم ایک نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم ہاﺅسں میں شکایات سیل بنے گا جہاں سے میں نگرانی کروں گا، جبکہ وزیر اعلیٰ کو بھی شکایات سیل بنانے کا کہہ دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے لیکن اس وقت مشکل حالات ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔ میرا ایجنڈا ملک کا ایجنڈا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
ایرانی سیکیورٹی فورس نے اتوار کو پاک ایران سرحد تفتان کے قریب ضلع چاغی میں 149 مزید پاکستانی شہری لیویز فورس کے حوالے کردیئے
فلسطین,میں یہودی آباد کاروں کے لئے 610 مکانوں کی تعمیر کی منظوری
Translate News »