مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

وزیر اعظم عمران خان نےپنجاب میں قبضہ گروپوں اورناجائز تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت
تاریخ :   01-09-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر اعظم عمران خان نےپنجاب میں قبضہ گروپوں اورناجائز تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہور میں صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم نےوزیراعلی پنجاب سے کہا کہ مافیا زکے خلاف

فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے۔وزیراعظم نے صوبائی کابینہ کے ارکان سے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح بدعنوانی کا خاتمہ ہے ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی ۔عمران خان نے کابینہ کے ارکان سے اصلاحات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ پنجاب میں ایک بڑا چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے بڑےصوبے پر بھاری ذمہ داری ہے ،پنجاب حکومت کی کارکردگی دوسرےصوبوں کے لیے مثال ثابت ہوگی ۔انہوں نے پنجاب اور خاص طور پر لاہور میں قبضہ مافیہ اور ناجائزتجاوزات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ان عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔ عمران خان نے صوبائی کابینہ کو سادگی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوحکومتی اخراجات کم کر کے لوگوں پر پیسہ خرچ کرنے کی مثال قائم کرنی ہے ۔انہوں نے 100دن کے ایجنڈے کےپرعملدرآمد کیلئے صوبائی کابینہ کو سخت محنت کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکے ۔عمران خان نے کہا کہ میں صوبوں کے تسلسل سےدورے کر کے 100دن کے ایجنڈے پر عملد رآمد کے حوالے سے نظر رکھوں گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کی جانب سے وزیراعظم کوخوش آمدید کہتے ہوئےنئےپاکستان کے لیےتحریک انصاف کےاصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پرکام کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر کابینہ کے ارکان نے اپنی رائے بھی پیش کیں۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔جس میں صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیالاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی سیکریٹریٹ پہنچے تو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے انکا گرمجوشی سے استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان وزیراعلی سیکریٹریٹ لاہورکے سبزہ زار میں پودا بھی لگا یا۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اگست کے مہینے میں34 کشمیریوں کو شہید کیا
ہاکی: جاپان نے ملائیشیا کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا
Translate News »