آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ کا دورہ
تاریخ :   26-11-2018

میران شاہ ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ پہنچ گئے ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران سیکورٹی

صورتحال، استحکام کے لیے جاری آپریشنز، سماجی اور اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم, غلام خان ٹرمنل کے دورے اور سرحد پر باڑ لگانے کے معائنے کے ساتھ ساتھ میران شاہ کے قبائلی عمائدین سے بھی خطاب کریں گے.
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا بطور وزیر اعظم شمالی وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس دورے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں.

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے، گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وزیردفاع پرویز خٹک اور خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں. وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے کی سیکورٹی صورت حال، آپریشن، سماجی اور اقتصادی منصوبوں، ٹی ڈی پیز بحالی کے امور پربریفنگ دی جا رہی ہے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان غلام خان ٹرمینل اوربارڈرفینسنگ کا بھی دورہ کریں گے، وزیراعظم علاقہ عمائدین کے جرگے سے بھی خطاب کریں گے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبائلی اضلاع میں 2 یونیورسٹیز،ہسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے. یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں فاٹا انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی تھی.
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام نے بے شمار مشکلات برداشت کیں، قبائلی علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے.

Print Friendly, PDF & Email
سپین کی فضائیں لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھیں
چودھری نثار علی خان نے بھی نیب کی کارروائیوں کے خلاف بیان دے دیا
Translate News »