آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گزشتہ روز پریس کانفرنس لائیو نہ دکھانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
تاریخ :   15-05-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گزشتہ روز پریس کانفرنس لائیو نہ دکھانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیوز کانفرنس کا ڈیٹا پی ٹی وی کے ریکارڈ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ نیوز کانفرنس کے بعد پی ٹی وی کے عملے کو وزیر اعظم ہاؤس سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔پی ٹی وی کے عملے کو وزیر اعظم ہاؤس میں روک کر وزیر اعظم شاہد

خاقان عباسی کی نیوز کانفرنس کی ڈی وی ڈیز تیار کروائی گئیں۔ ڈی وی ڈیز تیار کروانے کے بعد پی ٹی وی کے عملے سے نیوز کانفرنس کا تمام ریکارڈ ڈیلیٹ کروادیا گیا۔ یہ تمام کام وزیر مملکت برائے اطلاعاتمریم اورنگزیب نے اپنی نگرانی میں کروایا، ڈی وی ڈیز تحویل میں لینے کے بعد سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کو وزیراعظم ہاؤس سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔یاد رہےکہ نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پر گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اس معاملے پر ایک نیوز کانفرنس کرنا تھی جس کے لیے صحافیوں کو وزیر اعظم ہاؤس دعوت دی گئی لیکن پی ٹی وی کے علاوہ کسی ٹی وی چینل کی کیمرہ ٹیم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔دوسری جانب اس معاملے پر گزشتہ روز بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے نیوز کانفرنس کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات کی تمام تر تفصیل بتا دی۔ حامد میر کا کہنا  تھا کہ میں اس نیوز کانفرنس میں موجود تھا، سرکاری ٹی وی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کو براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اورمیرا نہیں خیال کہ اسے ہو بہو نشر کیا جا سکتا تھا کیونکہ اس پریس کانفرنس میں صحافیوں نے شاہد خاقان عباسی سے جو بھی سوالات کیے ہیں وہ ان کا صحیح طور پر جواب نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی کافی کنفیوژ تھے اور ان کے دائیں بائیں جو وزرا بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی کافی پریشان تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اوراجلاس کی جو پریس ریلیز جاری ہوئی ہے اس میں ڈان اخبار میں نواز شریف کے حوالے سے جو بات شائع ہوئی اس کی مذمت کی گئی تھی۔لیکن ابھی جو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کی اس میں ابھی جو کی اس میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میری نواز شریف سےملاقات ہوئی ہے اور نواز شریف نے کہا کہ ڈان کے انٹرویو میں عسکریت پسند تنظیموں سے متعلق ان کے جو بیانات شائع ہوئے ہیں اور جو باقی ساری باتیں ہیں ان کو مس رپورٹ کیاگیا ہے۔ اس بات پر میں فوری طور پر ان سے سوال کیا کہ آپ نے پہلے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں آپ نے ان کے بیان کی مذامت کی ہے اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہنواز شریف اپنے بیان کی تردید کر رہے ہیں جبکہ آج صبح احتساب عدالت میں نواز شریف نے میڈیا سے بات کی ہے اور ڈان کا انٹرویو صحافیوں کو خود پڑھ کر سنایا ہے اور کہاکہ بتائیں میں نے کون سی بات غلط کی ہے۔وہ اپنے انٹرویو پر قائم ہیں۔ لیکن آپ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کے مطابق انہیں مس کوٹ کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے خود اس کی تردید کیوں نہیں کی؟ اس بات کا شاہد خاقان عباسی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ پھر ان سے سوال کیاگیا کہ اگر آپ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کے بیان کو مس کوٹ کیا گیا تو جس اخبار نے یہ بیان شائع کیا ، کیا آپ اس کے خلاف کوئی کارروائی کریں گے؟ تو اس کا بھی ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔پھر ان سے کافی واضح الفاظ میں پوچھا گیا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد ملک میں اب جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ نواز شریف اپنے بیان پر قائم ہیں، شہباز شریف نے ان کے بیان کو کہا کہ مس رپورٹ ہوا ہے، آپ نے بھی یہی کہا ، نواز شریف نے اپنے بیان پر ڈٹے رہ کر آپ کو اور شہباز شریف کو غلط ثابت کر دیا ہے ، اب آپ یہ بتائیں کہ آپ میں سے کون استعفیٰ دے گا ۔اس سوال پر وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی دفاعی پوزیشن میں آگئے اور کچھ سوچ بچار کے بعد کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا ۔ وزیر اعظم کے پاس پریس کانفرنس میں کسی ایک سوال کا بھی صحیح جواب نہیں تھا ۔ ان سے ایک ہی سوال بار بار کیا جا رہا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد آپ جو وضاحت کر رہے ہیں ، نواز شریف خود کیوں اپنے بیان کی وضاحت نہیں کررہے۔اس پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ، پھر انہوں نے ایک اور یو ٹرن لیا ، اور کہاکہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے بعد جو پریس ریلیز جاری ہوئی ،اس میں نواز شریف کے بیان کی نہیں بلکہ اخبار کی رپورٹنگ کی مذت ہوئی ہے ،جس پر تمام صحافیوں نے ان سے کہا کہ وزیر اعظم صاحب اب آپ یہ غلط کر رہے ہیں اورخود اس معاملے کو مس رپورٹ کر رہے ہیں،آپ نے ایک اجلاس کی صدارت کی ، آپ کی مرضی سے آپ کی اپنی تائید سے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوا اور اب آپ اس اعلامیے کو اپنی مرضی کے مطابق ٹوئسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔آخر میں ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ابھی بھی آپ یہ کہیں گے کہ آپ کا اصل وزیر اعظم نواز شریف ہے؟ تو پہلے تو انہوں نے بات کو گھمانے کی کوشش کی، لیکن جب ان سے دوبارہ یہ پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں نواز شریف کے ساتھ ہوں، شاید یہی صورتحال تھی اور ان کو علم تھا کہ آج سوالات ایسے ہوں گے جن کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا، اسی لیے پاکستان ٹیلی ویژن نے ان کی پریس کانفرنس کو براہ راست نشر نہیں کیا اور میرا نہیں خیال کہ اس پریس کانفرنس کو ہو بہو دوبارہ نشر کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد،آپریشن جاری رکھنے کا اعلان,بھارتی وزیر داخلہ
ترکی پوری اسلامی دنیا میں بازی لے گیا ترکی نے اپنے سفیروں کو امریکہ اور اسرائیل سے واپس بلا لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »