وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی منظوری سے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں 50روپے مالیت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیئے
تاریخ :   02-11-2017

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان پوسٹل سروسزنے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی منظوری سے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں 50روپے مالیت کا سوینئر اور دس دس روپے مالیت کے تین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیئے جبکہ وفاقی وزیر مولانا امیر زمان بخاری نے کہا ہے کہ شاہینوں نے قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں، پاکستان ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیوں میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں شمار ہونے لگا ہے ۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم لاہور میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے پاکستان پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ،ڈی جی پاکستان پوسٹل سروسز روبینہ طیبہ ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد ، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،کپتان سرفراز احمد ،کرکٹر بابر اعظم ،رمان رئیس ،حسن علی ،حارث سہیل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے یادگاری ٹکٹوں کی رونمائی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا اور دہشت گردی کی وجہ سے مرجھائی ہوئی قوم کے دلوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ،پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کا کریڈٹ حکومت پاکستان کو جاتا ہے اور اسی کی بدولت اب پاکستان کا ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیوں میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں شمار ہونے لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی منظوری سے قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا جو کہ ہماری قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو ہمیشہ دلوں میں زندہ رکھے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پی سی بی کا عظیم کارنامہ ہے اس میں ہماری مسلح افواج ،شہداء ،غازیوں کی قربانیوں کا ایک لازوال سلسلہ ہے جو کہ ابھی بھی جاری ہے انشاء اللہ دہشت گردی کو اس کے منطقی انجام کو پہنچایا جائے گا ۔پوری قومی دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کا نام روشن کرنے والی مقتدر شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں بھی پوسٹل ٹکٹ جاری کریں گے ۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ، پاکستان ٹیم اس اعزاز کی مستحق ہے ۔ٹیم نے چیمپئزٹرافی جیتی اور پھر ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی ٹیم نمبر ون بن گئی ہے ۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔توقع کرتے ہیں کہ ٹیم ورلڈ کپ 2019میں بھی توقعات پر پورا اترے گی ۔جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ قومی ٹیم کی جسی اچھی کارکردگی ہے اگر یہ جاری رہی تو 2019کا ورلڈ کپ بھی قومی ٹیم جیتے گی اور پھر پاکستان پوسٹ کو یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 92کا ورلڈ کپ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کیے گئے تھے ۔پاکستان نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والا چینی باشندہ گرفتار کر لیا۔
وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے, پی ایس پی سکھر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »