وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG     سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے     No IMG     مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG    

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
تاریخ :   03-05-2018

مظفرآباد( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )  وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر کابینہ کے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں ۔ قراردادوں میں کہا گیا کہ آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا یہ اجلاس کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید

ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔اجلاس بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید کشمیری مرد و خواتین کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔اجلاس اقوام عالم سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بھارت کی ان اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے جن کا مقصد نہتے شہریوں بالخصوص معصوم۔بچوں ،بوڑھوں اور خواتین ہیں اور سکول و ہسپتال جس کا نشانہ بنتے ہیں۔اجلاس اس عزم کا اظہار بھی کرتا ہے کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری اس سے قطعا خوفزدہ نہیں ہوں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلیے ہمہ وقت مستعد و چوکنا رہیں گے۔ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ کابینہ کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے تشدد کی حالیہ لہر پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتا ہے۔بھارتی فوج نے شوپیاں میں22 اور کولگام میں 8 کشمیری نوجوان شہیدکئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوے۔مقبوضہ جموں کے علاقے میں ہندو انتہاپسندوں نے 8 سال کی آصفہ بانو کو جس بہیمانہ انداز میں موت کے گھاٹ اتارا اس پر انسانیت بھی شرما گئی۔اجلاس انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ8 سال کی معصوم آصفہ کے قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے وہ بھارت پر دباو ڈالیں۔اجلاس اقوام عالم بالخصوص سلامتی کونسل کی ویٹو پاورز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارت کے ان مظالم کا نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں پر اس کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ اجلاس اہلیان پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ بیس کیمپ کے دارالحکومت کا دورہ کیا اور قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے ارکان سے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس اقدام سے جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوے۔ایک اور قراداد میں کہا گیا کہ اجلاس مادروطن کی خودمختاری اورسا لمیت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک وطن کے عظیم سرفروشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب کو ستائش کی نظر سے دیکھتا ہے۔تقریب سے پاک فوج کے سربراہ کا خطاب قوم کی امنگوں کا ترجمان اور حقیقی معنوں میں ایک آزاد اور باوقار قوم کا آئینہ دار تھا۔اجلاس وطن کی حرمت پر جان قربان کرنے والے بہادر بیٹوں کو سلامعقیدت پیش کرتا ہے ۔ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو بروقت سمجھتے ہوے پوری قوم کو اس پر متحد رہنے کا درس دیتا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے بھارت کے انسانیت سوز اقدامات سے بیرون دنیا کو آگاہ کرنے کیلیے اقوام متحدہ میں مندوب کو متحرک کیا،مختلف ملکوں میں اپنے مندوب بھیجنے کا اعلان کیاجبکہ تمام سفیروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس اہم معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں۔اجلاس وفاقی حکومت کی کشمیر پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔اجلاس مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس میں محمد شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہے۔اجلاس سمجھتا ہے کہ وہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کی رہبری اور قیادت میں ایک مرتبہ پھر مملکت خداداد کی بانی جماعت کے خلاف ہونے والے اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنا کر ترقی کا جھنڈا اسی طرح لہرائیں گے جو اس ملک کے عوام کی خوشحالی کا لازمی عنصر ہے ۔ اجلاس بھارتی فوج کہ جانب سے حریت قائدین سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق ،یسین ملک اور شبیر شاہ کی ایک مرتبہ پھر گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے۔اجلاس انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خلاف قانون ہونے والی ان گرفتاریوں کو نوٹس لے اور کشمیری قائدین کے مذہبی اور سیاسی حقوق بحال کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کا حصہ ہیں۔ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ اجلاس حریت رہنماء شبیر احمد شاہ جوکہ31 سال سے بھارتی فوج کی قید میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں کی جرات اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہے اور دیگر حریت رہنماؤں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے ، اجلاس انسانی حقوق کی تنظیموں سے شبیر احمد شاہ کی زندگی کو درپیش خطرات کا ادراک ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ اجلاس پاکستان کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر حکومت کے ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کرنے اور اب نئے مالی سال کیلئے اس میں مزید اضافہ کرنے پر حکومت پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے اور ان فنڈز کو صاف شفاف اور بروقت ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے پر ریاستی مشنری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اوراس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ

آزاد جموں و کشمیر کو ترقی یافتہ بنانے گڈ گورننس اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ اجلاس وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے اور جملہ سیاسی قیادت کے ہمراہ برطانیہ میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف منظم اور مربوط مظاہرے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔دوراندیش اور سیاسی بصیرت کے حامل قائد کشمیر نے اس اہم معاملے ہر متفقہ لائحہ عمل مرتب کر کے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔برطانیہ میں وزیراعظم نے ارکان پارلیمینٹ سے انٹیریکشن کے دوران جو بیانیہ پیش کیا وہ تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی ترجمانی ہے۔ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ اجلاس آزادکشمیر میں بہتان تراشی اور شوشہ بازی کی خبروں کو ڈھال بنا کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کے عمل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوے متعلقہ جھوٹ ساز فیکٹریوں کو وارننگ دیتا ہے کہ وہ ایسا کرنے سے باز آ جائیں۔اجلاس وزیراعظم راجہ فاروق حیدر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوے ان کے عوام دوست اور ریاست پسند اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ریاست کے عوام نے مسلم لیگ کی حکومت کو پانچ سال کا جو مینڈیٹ دیا ہے راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اس مدت کو ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
انقرہ ترکی اور امریکہ کے وزراء خارجہ واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔
چین کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »