وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

وزیرِاعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
تاریخ :   12-09-2018

راولپنڈی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انہیں اسٹریٹجک انٹیلیجنس اور قومی سلامتی کے معاملات پر 8 گھنٹے کی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد

چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران انہیں 8 گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور عوام ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔وزیراعظم نے قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اسٹریٹجک انٹیلیجنس اور نیشنل سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل 03 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سلامتی سے متعلقہ امور زیرغور آئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنھبالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی یہ تیسری ملاقات ہے۔قبل ازیں 30 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےپاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی وزراکے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث آزاد کشمیر حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
Translate News »