آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کا دورہ ملائیشیا انتہائی کامیاب قرار دے دیا
تاریخ :   21-11-2018

کوالالمپور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ دو

طبقے ہیں۔ ایک وہ پاکستانی ہیں جو بیرون ملک کماتے ہیں اور پاکستان پیسہ بھیجتے ہیں جب دوسرا طبقہ ملک میں لوٹتا ہے اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں پیسہ جمع کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوگا جس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔اس سے پہلے ملائیشیا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ملائیشیا کے کوگ تعلیم حاصل کرنے پاکستان آتے تھے۔ قومیں ترقی اور زوال کا سامنا کرتی رہتی ہیں تاہم مہاتیر محمد نے کم وسائل میں ملائیشیا کو ترقی دی۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کی صورتحال میں بہت فرق ہے اور خاص کر دونوں ممالک کی برآمدات میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ملائیشیا سے زیادہ وسائل ہیں اور پوری دنیا سے کہیں زیادہ ٹیلنٹ بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے قیادت میں فرق ہے۔ ماضی میں ہمارے ملک نے تیزی سے ترقی کرنی تھی لیکن پاکستان میں آج تک گورنسس سسٹم نہیں دے سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب ہم ایسا قانون بنارہے ہیں جس سے ملک میں منی لانڈرنگ نہیں ہوگی۔ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت جلد ختم ہوجائے کیونکہ ان کو پتا ہے کہ اب انہوں نے جیل میں جاناہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پہلی حکومت ہے جو این آر او دے گی اور نہ مک مکا کرے گی۔ ایک ایک کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں گے۔ ابھی تو ہم نے کیس کرنے ہیں لیکن وہ پہلے ہی خوفزدہ ہیں، ہمارے دور میں ایک بھی نیب کا کیس نہیں بنا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے بادشاہ نزرین معیزالدین شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیرخزانہ اسدعمر وزیراعظم کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،ملائیشیامیں پاکستان کےسفیربھی ملاقات میں موجود تھے سلطان نزرین معیزالدین شاہ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ملائشیا کے باہمی تعلقات بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی،اس موقع پر ملائیشیا کے سلطان نے پاکستان کی خطے میں پرامن پالیسی خصوصا افغان تنازع کے حل اور دہشتگردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا اور دونوں ملکوں میں تجارت سمیت تعاون میں اضافے پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کے سلطان کی ملکی ترقی میں کردار پر تعریف کی اور پاکستانی قوم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن کا دورہ کیا جہاں ملائیشیا کے چیف کمشنر برائے انسداد بدعنوانی کمیشن نے وزیراعظم کو بریفنگ دی،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کی بدعنوانی کے خلاف مہم سے سیکھنا چاہتا ہے
اس سے پہلے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ طے پایا گیا جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا جس کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ اقتصادی تعاون، تجارت، اور سرمایہ کاری کی ضرورت پرزور دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مہاتیر محمد نے توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے پاکستان سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ایل این جی، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی میں ملائیشیا کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ملائیشین کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ دونوں ممالک کا دفاعی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے میں عمران خان اور مہاتیرمحمد نے مسلم امہ کے مضبوط اتحاد، دونوں ممالک کا مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا جبکہ ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا گیا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اوآئی سی کا کردار بھی زیرغور آیا۔اعلامیے میں تعلیم، سیاحت، عوامی روابط، سماجی واقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون، حلال مصنوعات کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میلے ٹی 10 لیگ کا شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے آغاز
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ
Translate News »