ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG    

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوم متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک پہنچ گئے
تاریخ :   24-09-2018

نیویارک( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔وہ نئی حکومت کی ترجیحات اور پالیسیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے-نیویارک میں وزیر خارجہ کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی

نے کیا- وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے ساتھ ساتھ دیگر اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے-وزیر خارجہ 12 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے-وزیر خارجہ 29ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وہ اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کا موقف بیان کریں گے ۔وزیر خارجہ بدھ کو اقوام متحدہ کے اسلامک کوپریش کونٹیک گروپ سے بھی خطاب کریں گے- وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا میں چالیس سے زائد ملاقاتیں ہوں گی۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کو نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے دوران عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔اس سے قبل واشنگٹن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا رویہ افسوسناک ہے۔ بھارتی رویہ سفارتی آداب کے منافی ہے،پاکستان کا ردعمل سفارتی آداب کے تقاضوں کے اندر تھا۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےانہوں نے بتایا کہ بھارت 27 ستمبر کو وزرائے خارجہ ملاقات پر راضی ہوا تھا، لیکن پھر اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی صورتِ حال پیدا کی گئی۔ بھارتی رویہ سفارتی آداب کے منافی ہے، بھارت انسانیت کا ماحول بہتر کرنے سے کترا رہا ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خام خیالی پر مبنی دہشت گردی کا راگ نہ الاپے، بھارت کو خیالی راگ چھوڑ کر حقیقت کی دنیا میں آنا پڑے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے خطے کی ترقی کے لیے بھارت سے مذاکرات کی کوشش کی، دیکھنا ہوگا امن کی بات کون کر رہا ہے اور کون فرار کے راستے پر ہے۔شاہ محمود نے بھارت کی طرف امریکی جھکاؤ پر کہا کہ امریکا خطے میں بھارت کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے کی خواہش رکھتا ہے، جب کہ اسے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات میں فائدہ ہوا، ہمیں امریکا سے تعلقات کو مینیج کرنا ہے، بھارت گھبراتا ہے، ہم نہیں گھبرائیں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کی دعوت پر دہشت گردی کا راگ الاپا، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں نہتے لوگ حق خود ارادیت کی آواز بلند کر رہے ہیں، کشمیر کے معاملے پر بھارت یو این قرارداد آنکھیں چرا رہا ہے، بھارت میں دانشور کہہ رہے ہیں کہ ان کی کشمیر پالیسی نا کام ہو چکی ہے، بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیریوں سے رائے لے لیں اگر وہ چاہتے ہیں ’کشمیر بنے گا پاکستان تو پھر بنے گا‘۔وزیرِ خارجہ نے کہا امریکا جو کہتا ہے کہے ہم سنیں گے لیکن امریکا کے پابند نہیں، پاکستان کی ترجیحات، مفادات اور ضروریات مدِ نظر رکھیں گے۔انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں افغانستان میں جو بیٹھے ہیں وہ ہتھیار پھینک کر میز پر بیٹھیں، حکمران بھی اپنی سوچ پر نظرِ ثانی کریں، ہتھیار اٹھانے والے بھی افغان ہی ہیں۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سعودی ولیٔ عہد سے نیو یارک میں ملاقات ہوگی، اکتوبر میں سعودی عرب اور یو اے ای حکام انویسٹمنٹ کا جائزہ لینے پاکستان آئیں گے، ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات پاکستان کی پالیسی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
اٹلی , پناہ اور ملک بدری کے قوانین میں مزید سختی کی منظوری
ترک وزیرِ خارجہ نے وینزویلا کے سرکاری دورے کے دوران قومی کرنسی سے تجارت پر زور دیا
Translate News »