پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیریز کلین سویپ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
تاریخ :   29-10-2017

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتنے اور کلین سویپ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی ہے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور بہترین پرفارمنس کا نتیجہ ہے۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے اور میں بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل سے عوام بھرپورطریقے سے محظوظ ہوئے اور شائقین کرکٹ اورزندہ دلان لاہور نے سری لنکا کے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہار اورجیت سے قطع نظر میچ کے کامیاب انعقاد سے پرامن پاکستانی قوم کی جیت ہوئی ہے اور یہ امن کی فتح ہے۔میچ کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کے پرامن ہونے کا مثبت پیغام گیا ہے۔ شائقین کرکٹ کو پرسکون اور بہترین ماحول میں کرکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔میں کھلاڑیوں کے ساتھ قوم کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میچ کو کامیاب کرایا۔ پنجاب حکومت نے میچ کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے اور ان انتظامات کا بنیادی مقصد عوام اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سہولتیں فراہم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ بہترین اور پرسکون ماحول میں میچ کا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔ ٹیموں کی ہار اورجیت سے قطع نظر پرامن پاکستانی قوم کو فتح ملی ہے اور دشمن چاروں شانے چت ہوا ہے۔ پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت اور شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے اداروں کی دن رات محنت کے باعث آج کا ایونٹ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میچ کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات انتہائی شاندار رہے اور سب نے مل کر شائقین کرکٹ کو پرسکون اور بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان پیپلز پارٹی دشمنی عمران خان کی سیاسی گھٹی میں شامل ہے
پاکستان کا ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »