آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
تاریخ :   18-10-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کوآئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر

کابینہ کوآئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا.
وفاقی کابینہ متعدد معاملا ت پر اہم فیصلے کرے گی، اجلاس کے 10 نکاتی ایجنڈے میں 100 روزہ پلان پربریفنگ سر فہرست ہے، کراچی کی ٹرانسفارمیشن کے لیے اعلی سطح کمیٹی کا قیام ایجنڈے میں شامل ہے.
اجلاس میں ممنوعہ بور کےاسلحہ لائسنسوں کی منسوخی پرنوٹی فکیشن کی معطلی کاجائزہ لیاجائے گا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائیڈرو کاربن معاہدے کی منظوری دی جائے گی.

زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی اور ایل این جی ٹرمینلز پربریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے. وفاقی کابینہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لے گی جبکہ سی پیک سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے فیصلوں اور ای سی سی کے مختلف فیصلوں کی توثیق کرے گی. یاد رہے چند روز قبل انڈﺅنیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی تھی.
جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آیاکہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں، ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنا اولین ترجیح ہے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں، مگران کے مثبت نتائج ملیں گے. معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے8 ارب ڈالر تک کا قرض لے سکتا ہے، گزشتہ پروگرام کا حجم6 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پروگرام کے لیے بیس شرائط حکومت کے سامنے رکھی ہیں‘جن میں سرفہرست روپے کی قدر میں کمی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہے.

Print Friendly, PDF & Email
یہ پرائیویٹ میڈیا ہی ہے جس کی و جہ سے آپ وزیراعظم بنے معروف صحافی کامران شاہد
جرمن نے شام اور عراق کے لیے مالی امداد سو ملین یوروکا اعلان
Translate News »