گجرانوالہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں سکول کی دیوار گرنے سے 6 افراد جاں بحق     No IMG     79 واں یوم پاکستان: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ     No IMG     پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG    

وزیراعظم کی ایم کیو ایم کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی
تاریخ :   16-09-2018

کراچی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہے تاہم ڈاکٹر فاروق ستار وفد میں شامل نہیں تھے۔ایم کی ایم وفد

کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی۔ وفد میں عامر خان، کنور نوید جمیل، مئیرکراچی اور فروغ نسیم شامل تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ اپنے گلے شکوے وزیراعظم کے سامنے دہرائے جنہیں وزیراعظم نے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے جی ڈی اے کے وفد نے بھی صدر الدین راشدی کی قیادت میں ملاقات کی اور سندھ اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ و وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی اور چیف سیکریٹری سندھ سمیت ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور انٹیلیجنس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صفائی اور پانی کے منصوبے لانا اولین ترجیح ہے۔ کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں قائد ملت لیاقت علی خان اور فاطمہ جناح کی قبروں پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ شہر قائد پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔عمران خان آج کراچی کا دورہ مکمل کرکے رات 9 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا
سعودی ارب پتی معن الصانع کی جائیداد کی نیلامی کا فیصلہ
Translate News »