پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

وزیراعظم کا وزراء کی 100دن کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ
تاریخ :   09-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعظم عمران خان نے وزراءکی پہلے سو دنوں کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارگردگی کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 100روزہ پلان کے تحت وزیراعظم عمران خان نے

وزارتوں کی کارگردگی کا پہلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور وزارتوں کو 100روزہ پلان کے پہلے مرحلے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان خان کی ہدایت پر وزراء کی بھاگ دوڑ جاری ہے اور منصوبہ بندی پر عمل در آمد مزید تیز ہو گیا ہے۔ہر وزارت کو تحریری رپورٹس جمع کروانا ہوں گی کہ پلان کے اہداف حاصل ہوئے ہیں یا نہیں۔وزراء کو رپورٹ میں بتانا ہو گا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا۔
کفایت شعاری، سادگی پر عمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدمات کیے ؟ اور حکومتی منشور پر عمل درآمد، نئی اسکیموں،کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدمات کیے۔وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارگردگی سامنے لائیں گے اور اعلیٰ کارگردگی کے حامل وزراء کو حکومتی و عوام سطح پر کریڈٹ دیں گے۔ اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔
عمران خان کے پاس وزراء کی دو ماہ کی کارگردگی کی رپورٹ سامنے آئی۔اس اجلاس میں وزیراعظمعمران خان نے وزراء کو یہ بھی بتایا کہ وہ کس کس کی کارگردگی سے خوش نہیں ہیں۔عمران خان پہلے بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ اگر کوئی وزیر کام نہیں کر رہا تو وہ کرپشن کے ضمرے میں آ رہا ہے۔کہ وزراء کی کاگردگی کو باقاعدہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا گیا جس کے مطابق تین وزاتوں کی کارگردگی بہتر رہی۔
جن میں وزارت داخلہ،وزارت خزانہ اور وازرت اطلاعات شامل ہیں۔جس میں وزارت داخلہ کی کارگردگی 43 فیصد،وزارت خزانہ 13 فیصد اور وزیر اطلاعات کی گارگردگی 11 فیصد رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا ان تین وزاتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارگردگی دکھانے کو کچھ ہے؟۔ وزیراعظم نے کئی وزراء کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تین ماہ بعد میں ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والوں کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
موسم سرما کے تین ماہ کے لیے گھریلو صارفین کو گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہو گا
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی36ارب14 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے
Translate News »